خواجہ سعد رفیق نے منشا بم کے ساتھ وزیراعظم عمران خان کی ایسی تصاویر جاری کر دیں کہ ہنگامہ برپا ہو گیا ، تہلکہ خیز دعویٰ کر دیا

سپریم کورٹ میں جوہر ٹاﺅن میں زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس کی سماعت جاری ہے جبکہ عدالت نے منشا بم کی گرفتاری کا بھی حکم دے رکھاہے تاہم ایسی صورتحال میں سعد رفیق نے فیس بک پر ایسی تصاویر جاری کر دی ہیں جس نے ہر طرف ہنگامہ برپا کر دیاہے اور سوشل میڈیا صارفین بس اب کسی طرح اس کی تصدیق کرنے جارہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق این اے 131 سے ضمنی انتخاب میں حصہ لے رہے ہیں او ر وہ اس وقت اپنی الیکشن مہم میں مصروف ہیں تاہم انہوں نے اپنے فیس بک پیج پر وزیراعظم عمران خان کی منشا بم کے ساتھ بنائی گئی مبینہ تصاویر شیئر کر دی ہیں اور ساتھ پیغام درج کیاہے کہ ” آپ پوچھ رہے تھے کہ کون ہے منشا بم اور وہ کس کیلئے کام کرتاہے ، لیجیے جناب خود دیکھ لیں ۔“

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ منشا بم وزیراعظم عمران خان کے ساتھ مصافحہ کر رہے ہیں جبکہ ان کے ہمراہ شاہ محمود قریشی,چوہدری سرور اور اعجاز چوہدری موجود ہیں ۔

اس تصویر میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ منشا بم مبینہ طور پر عبدالعلیم خان کے ساتھ بیٹھے ہیں اور اس بارے میں سوشل میڈیا پر بحث جاری ہے کہ منشا بم عام انتخابات میں ٹکٹ کیلئے انٹرویو دینے کیلئے عبدالعلیم خان کے ہمراہ موجود ہیں ۔

تاہم سوشل میڈیا پر تحریک انصاف کے کارکنوں کا کہناہے کہ منشا بم اگر عمران خان سے ملنے کیلئے آیاہے تو ضروری نہیں ہے کہ اس کا تعلق عمران خان سے ہو ، عمران خان ایک بڑے لیڈر ہیں اس لیے ان سے ملاقات کیلئے کوئی بھی آ سکتاہے ۔

یہاں پر یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ سپریم کورٹ میں منشا بم کے خلاف جوہر ٹاﺅن میں زمینوں پر قبضہ سے متعلق کیس زیر سماعت ہے جبکہ چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کو منشا بم کو گرفتار کرنے کا حکم جاری کر رکھاہے تاہم وہ منظر عام سے غائب ہیں جبکہ دوسری جانب ایل ڈی اے نے جوہر ٹاﺅن میں منشابم کی قبضہ کی گئی زمین پر آپریشن کرتے ہوئے تجاوزات گرا دیئے ہیں اور کئی کنا اراضی واگزار کروا لی ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.