عمران خان کی پارلیمنٹ ہاؤس آمد، نواز شریف نے ایسی بات کہہ دی کہ پی ٹی آئی والوں کو غصہ آ جائے
سابق وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے خلاف کیس ختم نہیں ہوسکتا بلکہ اس کا ٹرائل حتمی انجام کو پہنچے گا ، مشرف کے خلاف سنگین غداری کا کیس ہے جسے واپس نہیں لیا جاسکتا، عمران خان نے جس پر لعنت بھیجی اس سے پورا فائدہ اٹھایا ، اسے تھوک کر چاٹنا کہتے ہیں۔
احتساب عدالت میں پیشی کے دوران صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایک وزیر اعظم 70 ،70 پیشیاں بھگت رہاہے اور ڈکٹیٹرمفرور ہے لیکن کوئی قانون مشرف کےخلاف ٹرائل کو نہیں روک سکتا آج پہنچے یا 6ماہ بعد پہنچے لیکن مشرف کا ٹرائل انجام تک پہنچے گا، مشرف کی ٹرائل سے جان نہیں چھوٹ سکتی، اس طرح کے مقدمے واپس ہو ہی نہیں سکتے کیونکہ یہ سنگین غداری کیس ہے۔ مشرف ٹرائل اوپن اینڈ شٹ کیس ہے اسی لیے موصوف پاکستان نہیں آرہے۔
نواز شریف نے صحافیوں کو مخاطب کرکے کہا آپ کویادہوگاجب مشرف پارلیمنٹ میں آیاتھا تو آخر میں اس نے مکالہرایا، پرویز مشرف مکے دکھاتا تھااور کہتا تھا یہ ہے طاقت، مشرف نے12مئی2007کو اسلام آبادجلسے میں کراچی میں آزمائی گئی طاقت کااظہارکیا، لیکن اب کہاں گیا وہ مکا ؟ بزدلی سے جو باہر بیٹھاہے بہتر ہے وہ مکا اپنے منہ پر مارتا۔
عمران خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے سابق وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ عمران خان نے پارلیمنٹ کےلئے لعنت کا لفظ استعمال کیا لیکن جس پر لعنت بھیج رہے ہیں اس سے پور ا فائدہ اٹھایا، اگر یہ غیر پارلیمانی نہیں ہے تو اسے کہتے ہیں تھوک کر چاٹ رہے ہیں، عمران خان پارلیمان سے متعلق اپنے الفاظ اور عمل کی وضاحت خود دیں گے۔