عمران خان کي رہائش گاہ کے با ہر پختونون کا احتجاج رنگ لے آیا… نادرا نے عوام کے لئے اعلان کر دیا

وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر نادرا نے پختون شہریوں کے شناختی کارڈ بنانے کیلئے لاہورمیں سپیشل سنٹربنانے کا اعلان کردیا۔لاہورمیں مقیم پختونوں نے گزشتہ روز لاہور میں وزیراعظم عمران خان کی رہائشگاہ کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے مطالبہ کیا تھا کہ ان کے شناختی کارڈز کے مسائل حل کئے جائیں۔

وزیراعظم کی ہدایت پر چیئرمین نادرا عثمان یوسف مبین نے نادرا ہیڈکوارٹرلاہورمیں پختون شہریوں اوران کے نمائندوں سے ملاقات کی اور مسائل سنے ۔ پختون شہریوں نے شکایات کے انبار لگاتے ہوئے کہا کہ نادرا حکام شہریوں کو تنگ کرتے ہیں اور حقارت سے دیکھتے ہیں جبکہ ہمیں دفاتر سے نکال دیا جاتا ہے ، حالانکہ ہم بھی پاکستان کے وفادار شہری ہیں۔چیئرمین نادرا نے کہا پختونوں کے شناختی کارڈزبنانے کیلئے سپیشل سنٹربنایا جائے گا۔ ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ لوگوں کے شناختی کارڈز کا مسئلہ ہے ، یہ مسئلہ 40 سال سے درپیش ہے ،راتوں

رات حل نہیں ہوسکتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ الیکشن والے روز آر ٹی ایس کریش نہیں ہوا تھا۔ضمنی انتخابات میں استعمال بارے علم میں نہیں۔سپریم کورٹ کی ہدایت پر سمندرپار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کیلئے سسٹم تیارکردیا ہے ۔ اوور سیز پاکستانی ضمنی انتخابات میں ووٹ کاسٹ کر سکیں گے جس کیلئے رجسٹریشن کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.