عمر چیمہ نے عمران خان کی شادی خفیہ رکھنے کی تہلکہ خیز وجہ بتادی

Dfy8
صحافی عمر چیمہ نے جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے خبر پر قائم ہیں کہ نکاح یکم جنوری 2018ءکو ہی ہوا تھاجن لوگوں کا ذکر میں نے اپنی خبر میں کیا تھا وہ پی ٹی آئی کی جانب سے جاری کی جانے والی تصاویر میں بھی موجود ہیں۔

روزنامہ جنگ کے مطابق انہوں نے کہاکہ خبریں آرہی تھیں کہ طلاق کے بعد عدت ختم ہونے سے پہلے یکم جنوری آرہی تھی ،اس لیے تیکنیکی مسائل کے باعث چیزوں کو چھپایا جارہا تھا۔ ان کا کہناتھا کہ نکاح کا ڈراپ سین کرنا تھا مقتدر حلقے بھی مصر تھے جو کیا، قبول کریں آپ کیلئے سیاسی مسئلہ بھی پیدا ہوسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہماری خبر غلط تھی تو کم از کم اپنا نکاح خواں ہی بدل لیتے یہ تو وہی مفتی سعید صاحب جن کا میں نے ذکرکیا تھا۔ تصویر میں بھی وہی عون چوہدری ہیں جن کا ہم پہلے ذکر کر چکے ہیں کہ وہ ان کے ساتھ موجود تھے۔ میں پورے وثوق کے ساتھ کہتا ہوں کہ یکم جنوری کو ہی نکاح ہوا ہے۔

عمر چیمہ نے کہا کہ آ پ کو یاد ہوگا ریحام خان کے کیس میں بھی انہوں نے اسی طرح کیا تھا اور اس پر تو آ ن ریکارڈ ہے، ریحام خان سے 29اکتوبر کو نکاح ہوا تھا 31دسمبر کو خان صاحب نے ایک ٹوئٹ کیا تھا کہ میری شادی کے بارے میں خبریں بڑھا چڑھا کے پیش کی جا رہی ہیں اور 8جنوری کو انہوں نے عوام کو دکھانے کیلئے نکاح کیا تھا لیکن اصل میں نکاح 31اکتوبر کو ہو چکا تھا اور یہ بھی اسی طرح کی فلم ہے جو دہرائی جارہا ہے جس طرح انہوں نے 2015میں کیا تھا۔ نکاح خواہ یہی تھے میں یہ کہتا ہوں اگر یہ اتنے سچے ہیں، صادق اور امین ہیں اور ان کے پاس تو ابھی نیا نیا سرٹیفکیٹ بھی ہے تو یہ کم از کم ہمیں جھوٹا ثابت کرنے کے لیے اپنا نکاح خواں ہی بدل لیتے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.