”اگر عمران خان کی وکٹر ی سپیچ درست ہے تو یہ آدمی عمران خان کے ساتھ کیا کر رہا ہے؟“حامد میر نے ایسی بات کہہ دی کہ عمران حؒخان پریشان ہو جائیں گے
تحریک انصاف کے چیئر مین اور پاکستان کے اگلے متوقع وزیراعظم عمران خان نے آج وکٹری سپیچ دی تو اسے بے حد پسند کیا گیا اور تجزیہ نگاروں نے اسے خوب پسند کیا لیکن اس دوران جہانگیر ترین کے عمران خان کے قریب ہونے پر سینئر صحافی حامد میر نے سوال اٹھا دیا ۔
نجی نیوز چینل جیو نیوز کی اسپیشل ٹرانسمیشن میں سوال کیا گیا کہ آج وکٹری سپیچ کے دوران جہانگیر ترین بھی عمران خان کے ساتھ نظر آئے اس کے بارے میں کیا خیال ہے ،اس پر جواب دیتے ہوئے حامد میر نے کہا کہ میں عاجزانہ طور پر کہنا چاہتا ہوں کہ سپریم کورٹ نے جہانگیر ترین کو نا اہل کیا ،سپریم کورٹ نے نواز شریف کے بارے میں کہا کہ وہ صادق اور امین نہیں ہیں اور جہانگیر ترین کے بارے میں
بھی یہ ہی کہا ۔حامد میر کا کہنا تھا کہ وکٹری سپیچ کے دوران جہانگیر ترین کا عمران خان کے ارد گرد نظر آنا اچھی بات نہیں ہے ،عمران خان میں دوستی بھری ہوئی ہے وہ جہانگیر ترین کو دور رہنے کا نہیں کہیں گے لیکن یہ بات جہانگیر ترین کو خود سوچنی چاہیے
کیونکہ جہانگیر ترین اور نواز شریف میں کوئی فرق نہیں ہے ،یہ بات جہانگیر ترین کو اچھی نہیں لگے گی اور عمران خان بھی اس سے اتفاق نہیں کریں گے کیونکہ وہ کہتے ہیں کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف کے کیس میں فرق تھا ۔