عمران خان سے یمن کی انتہائی اہم ترین شخصیت ملاقات کیلئے پہنچ گئی ، بڑی خبر آ گئی

وزیراعظم عمران خان نے حکومت سنبھالنے کے بعد سب سے پہلا دورہ سعودی عرب کا کیا جہاں انہوں نے شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقاتیں کیں اور پاکستان کیلئے امدادی پیکج حاصل کرنے میں کامیاب ہوئے تاہم انہوں نے اس موقع پر سعودی عرب کو یمن کے ساتھ تنازعات کے حل کیلئے ثالث کا کردار ادا کرنے کی بھی پیشکش کی تھی جس پر اب وہ عمل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے یمن کے ساتھ جاری تنازعات کو حل کرنے کیلئے عمران خان سرگرم ہو گئے ہیں اور ان سے آج یمن کے سفیر محمد مطہر الشہبی نے ملاقات کی ہے ۔ ملاقات وزیراعظم آفس میں ہوئی ۔ جس دوران یمن کے سفیر نے وزیراعظم عمران خان سے پاکستانی عوا م کیلئے نیک خواہشا ت کا اظہار کیا اور خطے کی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی ۔

نجی ٹی وی جیونیوز نے ذرائع کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ وزیراعظم نے سفیر کو یمنی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا پیغام دیا جب کہ اس موقع پر عمران خان نے کہا کہ پاکستان یمن تنازع کا پرامن اور قابل قبول حل چاہتا ہے، تمام فریقین رضامند ہوں تو پاکستان امن عمل کیلئے کردار ادا کرسکتا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.