میرا بھی 14سالہ ریکارڈ توڑ دیا۔۔۔ وزیراعظم بھی جادوگر بائولر یاسرشاہ کی کارکردگی پر عش عش کر اٹھے، 82سالہ ریکارڈ توڑنے پر کونسا خطاب دے دیا؟
وزیراعظم عمران خان نے لیگ اسپنر یاسر شاہ کو آسٹریلوی کھلاڑی کلیری گرمٹ کا 82 سالہ ریکارڈ توڑنے پر مبارک باد دیتے ہوئے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ‘اسٹار پرفارمنس’ قرار دیا ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیراعظم عمران خان نے یاسر شاہ کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ یاسر شاہ نے 200 ٹیسٹ وکٹوں کا سنگ میل 33 میچوں میں عبور کرکے دنیا کے تیز ترین بولر ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔عمران خان نے یاسر شاہ کی کارکردگی کو ‘اسٹار پرفارمنس’ قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میں 14 وکٹ کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا تھا۔
آسٹریلوی کھلاڑی کا بیاسی سالہ ریکارڈ توڑنے اور نہایت تیزی سے محض 33 میچوں میں 200 وکٹوں کا سنگ میل عبور کرنے پر میں یاسر شاہ کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ گزشتہ ہفتے یاسر شاہ نے ایک ٹیسٹ میچ میں 14 وکٹیں لینے کا میرا ریکارڈ بھی برابر کیا۔ کیا ہی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ ہے!
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 7, 2018
Congratulations to Yasir Shah who broke an 82 year old record held by an Australian & became the fastest bowler to reach the 200 test wickets' milestone in just 33 matches. Last week he had equalled my record of 14 wickets in a test match. Stellar performance.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) December 7, 2018