عمران خان کو پیرنی بشریٰ مانیکا سے کس نے اور کب ملوایا؟ بالآخر ریحام خان نے پردہ اٹھا دیا
عمران خان کا بشریٰ مانیکا کی مریدی اختیار کرنا اور پھر انہیں اپنے عقد میں لینا بہت عرصے تک ہماری سیاست کا سب سے بڑا موضوع رہا۔ اب ریحام خان نے اپنی کتاب میں اس راز سے پردہ اٹھا دیا ہے کہ عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے کس نے اور کب ملوایا۔ کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتی ہیں کہ ’’عمران خان کو بشریٰ مانیکا سے 2014ء میں عون چوہدری نے ملوایا۔ عمران خان کی زندگی میں پیروں کی پہلے ہی کمی نہ تھی اور وہ ان کے کہنے پر عجیب احمقانہ حرکات
کرتے رہتے تھے۔ یہ نئی بیعت عمران خان کو حماقت کے اگلے درجے پر لیجانے کے لیے تھی۔اس پیرنی کی مریدی میں جانے کے بعد بھی عمران خان اپنے جسم پر کالی دال ملنے اور تعویذ گنڈے جاری رکھے ہوئے تھے اور مجھ پر آئے روز ان کی توہم پرستی کی نئی پرت کھلتی جو کو دلیل اور انسانی عقل سے بالاتر ہوتی۔‘‘
ریحام خان مزید لکھتی ہیں کہ ’’جب میرا شوہر اس قسم کی توہم پرستی کی دلدل میں دھنسا ہوا تھا، میں نے حقیقی روحانیت پر توجہ مرکوز کرنے کی کوشش کی۔ عمران نے مجھ سے وعدہ کر رکھا تھا کہ وہ مجھے شادی کے بعد عمرے کے لیے بیت اللہ لے کر جائے گا۔ میں نے اسے وہ وعدہ یاد دلایا اور عمرے پر تیار کر
لیا۔‘‘واضح رہے کہ ریحام خان نے اپنی یہ کتاب کسی پبلشر سے نہیں چھپوائی بلکہ اسے ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کر دیا ہے۔ اس کی قیمت 9.99
ڈالر رکھی گئی ہے اور اسے صرف آن لائن پڑھا جا سکتا ہے۔ اس کتاب کا نام بھی انہوں نے ’’ریحام خان‘‘ ہی رکھا ہے۔
Source