شاندار خبر : مشہور کمپنی نے عمران خان کو 5 لاکھ گھر اور 20 لاکھ نوکریاں فوری طور پر پیدا کر کے دینے کی پیشکش کر دی
ایک تنظیم نے حکومت کو 5 لاکھ گھر اور 20 لاکھ نوکریاں پیدا کر کے دینے کی پیشکش کردی۔جلد ہی تنظیم کے ذمہ دار وزیر خزانہ اسد عمر سے بات کریں گے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن جیتنے کے فورا بعد عوام کو جو سنہرے
خواب دکھائے ان میں ہی 50 لاکھ گھروں کی تعمیر اور ایک کروڑ نوکریاں شامل ہیں۔ اس حوالے سے اہم ترین خبر یہ ہے کہ حکومت نے اپنے پہلے ہی 100 دن میں اس حوالے سے جامع منصوبہ بندی شروع کر دی ہے اور اس حوالے اجلاس بھی ہو رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں بزنس ٹائیکوں انیل مسرت بھی آج پاکستان پہنچے ہیں اور 50 لاکھ گھروں کے معاملے پر انہوں نے وزیر اعظم سے ملاقات کی ہے۔ تازہ ترین
خبر معروف صحافی ہارون رشید نے دی ہے۔انکا دعویٰ ہے کہ ایک تنظیم نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ وہ حکومت کو 5 لاکھ گھر تیار کر کے دینے کو تیار ہیں اور اس کے علاوہ 20 لاکھ نوکریاں بھی پید اکر کے دی جائیں گی۔ اس حوالے سے صحافی ہارون الرشید کا مزید بتانا تھا کہ اس حوالے سے وزیر خزانہ اسد عمر کی مجھ سے بات ہوئی ہے اور جلد ہی اس تنظیم کے ذمہ داروں کی وزیر خزانہ سے ملاقات ہو گی جس میں معاملات طے پائیں گے۔(ف،م)