50 لاکھ میں سے 50 ہزار گھر ہمارے ذمے : زمین بھی ہم دیں گے بلڈنگ کا خرچہ بھی ہم کریں گے ، عمران خان کو یہ آفر کس صاحب حیثیت شخصیت نے کروا دی؟ بے گھر افراد کے دل خوش کر دینے والی خبر آ گئی

چئیرمین پاکستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کمال ناصر خان کا کہنا ہے کہ ہم نے حکومت کو 50،000 گھر بنانے کی پیشکش کی ہے تاکہ حکومت کا 1 فیصد بوجھ کم ہو جائے۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے چئیرمین پاکستان کنٹریکٹرز ایسوسی ایشن کمال ناصر خان نے

کہا کہ حکومت نے الیکشنکے بعد 50 لاکھ گھر تعمیر کرنے کا جو منصوبہ لانچ کیا ہے اُس میں ہم نے پچاس ہزار گھر تعمیر کرنے کی پیشکش کی ہے۔جس کا مطلب یہ ہے کہ ہم نے ایک فیصد کی کمٹمنٹ کی ہے یعنی ہم نے حکومت کو اس منصوبے میں ایک فیصد بوجھ کم کرنے کی پیشکش کر دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس

منصوبے میں قانون ، آئین ، بیوروکریسی ملوث ہیں، لوگوں کی خواہش ہے کہ اس منصوبے میں جلد کامیابی ہو ۔ہم نے حکومت کو پیشکش کی ہے کہ پچاس ہزار گھر بنانے کے لیے زمین بھی ہم دیں گے، انفرا اسٹرکچر بھی ہم دیں گے، حکومت کو جو بھی منصوبہ ہو گا اُس کے مطابق ڈیزائن بھی ہم دیں گے۔انہوں نے کہا کہ ایسا کر کے ہم حکومت کے اس منصوبے میں شامل ہو جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ چونکہ میں لاہور میں رہتا ہوں لہٰذا میری کوشش ہو گی کہ ہم لاہور سے

ہی اس منصوبے میں شامل ہو جائیں۔ اس کے بعد فیصل آباد ، گوجرانوالہ اور کراچی میں بھی اس منصوبے میں شامل ہوں گے۔ ان گھروں پر جو لاگت آئے گی وہ بھی ہم دیں گے۔ یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے اقتدار میں آنے کے بعد ملک کی غریب عوام کے لیے 50 لاکھ گھروں کی تعمیر کا اعلان کیا تھا۔جس میں کئی غیر ملکی کمپنیوں اور کاروباری حضرات نے پاکستان تحریک انصاف کو مالی اور تعمیری معاملے میں مدد فراہم کرنے کی پیشکش کی۔ حال ہی میں مصرکے ایک ارب پتی شخص نے نیاپاکستان ہاؤسنگ اسکیم میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو ایک لاکھ گھر تعمیر کر کے دینے کی پیشکش کی تھی۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.