”اگر کسی نے عمران خان کو ہٹانے کی کوشش کی تو اس کا رد عمل ۔۔۔“سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے اپوزیشن کو خبر دار کردیا

پاکستان میں سیاسی صورتحال غیر مستحکم ہو رہی ہے ،اپوزیشن کا الزام ہے کہ حکومت انتقامی کارروائیاں کر رہی ہے جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو بھی آشیانہ ہاوسنگ سکیم کیس میں نیب نے گرفتار کیا ہوا ہے اور ان سے تحقیقات جاری ہیں جس پر مسلم لیگ ن سراپا احتجاج ہے جبکہ پی پی رہنما بھی شہباز شریف کے خلاف کارروائی کو غلط قرار دے رہے ہیں ۔ایسی صورتحال میں سینئر صحافی سہیل وڑائچ نے آج اپنے کالم میں لکھا ہے کہ اگر کسی نے عمران خان کو ہٹانے کی کوشش کی تو اس کا شدید رد عمل ہو گا ۔

تفصیل کے مطابق سہیل وڑائچ نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنا کالم شیئر کیا اور کہا کہ جن عاقبت نا اندیشوں کا خیال ہے کہ اگلے دو تین ماہ میں عمران حکومت گر جائے گی وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں عمران خان کی تحریک انصاف اب ہوائی جماعت نہیں ہے کروڑوں ووٹروں کی Solidجماعت بن گئی ہے اگر کسی نے عمران خان کو ہٹانے کی کوشش کی تو اس کا شدید ردعمل ہوگا۔

انہوں نے آج "عمران کو چلنے دو”کے عنوان سے کالم لکھا جس میں انہوں نے کہا عمران کے حامی اور زیادہ طاقت سے اسے دوبارہ اقتدار میں لائیں گے ۔جب تک عمران کو پورا موقع نہیں ملتا ،اس وقت تک تحریک انصاف کا جذبہ سرد نہیں ہو گا اور وہ عمران خان کے ایجنڈے کی تکمیل چاہیں گے ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.