اگر وزیر اعلیٰ پنجاب بننا چاہتے ہو تو۔۔۔۔۔۔ عمران خان نے علیم خان کو ایسی آفر کرا دی کہ پی ٹی آئی پنجاب بھی سوچ میں پڑ گئی

پنجاب کے وزیر اعلیٰ کا نام التوا کا شکار کیوں ،اندر کی کہانی سامنے آگئی، عمران خان نے علیم خان کو پیشکش کی ہے کہ تمہارے پاس آخری موقع ہے خود کو کلئیر کروا دو تمہیں وزیراعلیٰ بنادیں گے۔تفصیلات کے مطابق تخت پنجاب حاصل کرنے کیلئے مسلم لیگ ن

اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی جاری ہے۔ اس حوالے سے تحریک انصاف پنجاب سے منتخب ہونے والے متعدد آزاد امیدواروں کی حمایت حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہیں۔پنجاب سے آزاد امیدواروں کو تحریک اںصاف میں شامل کروانے میں سب سے اہم ترین کردار جہانگیر ترین نے ادا کیا۔ جبکہ اس حوالے سے اب تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا ہے۔ تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے اعلان کیا ہے کہ پارٹی نے پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے مطلوبہ نمبرز حاصل کر لیے ہیں۔بلکہ تحریک اںصاف

مطلوبہ سے بھی کہیں زیادہ نمبرز حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے۔فواد چوہدری کا دعوی ہے کہ تحریک اںصاف نے ق لیگ کی حمایت بھی حاصل کرلی ہے، یوں تحریک انصاف کو پنجاب میں حکومت بنانے کیلئے 180سے زائد ووٹ حاصل ہوگئے ہیں۔اس کے بعد شائد مسلم لیگ ن نے بھی حالات سے سمجھوتہ کرتے ہوئے شکست تسلیم کرلی ہے اور انہیں اندازہ ہوچکا ہے کہ وفاق کے بعد اب پنجاب بھی مسلم لیگ ن کے ہاتھوں سے نکل چکا ہے اور اب ن لیگ کسی بھی صوبے میں حکومت بنانے کے قابل نہیں رہی۔اب کپتان کو اہم ترین چیلنج درپیش ہے اور وہ یہ کہ پنجاب کی کمان کس کے ہاتھ میں دی جائے۔

کے ہاتھ میں دی جائے۔اس حوالے سے اب تک شاہ محمود قریشی،علیم خان ،ڈاکٹر یاسمین راشد،راجہ یاسر،حسین دریشک،سبطین خان،ڈاکٹر مراد راس،میاں اسلم اقبال اور مخدوم ہاشم کے نام سامنے آ چکے ہیں۔اس حوالے سے تازہ ترین خبر یہ ہے کہ عمران خان اس سارے معاملے کو ابھی تک اس لئیے لٹکا رہے ہیں کہ وہ علیم خان کو ایک موقع دینا چاہتے ہیں اور اس حوالے سے انہوں نے واشگاف الفاظ میں علیم خان کو پیشکش کر دی ہے کہ تمہارے پاس آخری موقع ہے کہ خود کلئیر کروا لو میں تمہیں وزیر اعلیٰ پنجاب بنا دوں گا۔اس موقع پر معروف صحافی محمد مالک نے دعویٰ کیا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ علیم خان مختلف میڈیا چینلز پر جا کر اپنی پوزیشن واضح کر رہے ہیں۔(ف،م)

Source

Comments are closed.