عمران خان نے چھکا لگا دیا ، ارشاد بھٹی نے قوم کو دھماکہ خیز خوشخبری سنا دی

پاکستان کی جانب سے سکھوں کے مذہبی مقامات تک آسان رسائی کیلئے کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھے جانے کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جا رہا ہے۔ سینئر صحافی ارشاد بھٹی نے اسے کپتان کا چھکا قرار دیا اور بہترین کام کہہ دیا۔ ٹوئٹر پر

اپنے ایک پیغام میں کرتارپور راہداری کے سنگ بنیاد رکھنے کو ارشاد بھٹی نے عمران خان کے جاوید میانداد کے چھکے سے تشبیہہ دی۔ ارشاد بھٹی کا کہنا ہے ” 18 اپریل 1986 کو شارجہ میں میچ کی آخری گیند پر میانداد نے چھکا لگایا اور پاکستان جیت گیا۔27 نومبر 2018 کو کرتار پور کا سنگ بنیاد رکھ کر اپنے 100

دنوں کے آخری روز عمران خان نے بھی چھکا لگایا اور پاکستان میچ جیت گیا“۔واضح رہے کہ حکومت پاکستان کی جانب سے بدھ کے روز نارووال کے قریب بارڈر پر کرتار پور راہداری کا سنگ بنیاد رکھا گیا ہے۔ کرتار پور راہداری کی تعمیر مکمل ہونے کے بعد سکھ یاتریوں کیلئے پاکستان آنے میں آسانی ہوگی اور وہ اپنے مذہبی مقامات تک با آسانی جاسکیں گے۔ پاکستان اور بھارت میں عمران خان کے اس اقدام کو تحسین کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے جبکہ عالمی سطح پر بھی انہیں خاصی پذیرائی مل رہی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.