میں جنرل باجوہ سے خود بات کروں گا کہ…. عمران خان نے پاکستانیوں سے کیا وعدہ کر دیا
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ ’’میں جنرل باجوہ سے میٹنگ کروں گا اور قبائلی علاقے کے لوگوں کے مسئلے سامنے رکھوں گا ۔جس میں پہلا مسئلہ یہ ہے کہ لوگ چیک پوائنٹ سے بہت تنگ ہیں تو میں انہیں درخواست کروں گا کہ قبائلی علاقے میں چیک پوائنٹس کم کریں ،دوسرا یہ کہ قبائلی علاقوں میں جو لینڈ مائنز دبائے ہوئے ہیں جس کے پھٹنے کی وجہ سے لوگ
مرتے ہیں اور نقصان ہوتا ہے اس پر فوج سے درخواست کروں گا کہ لینڈ مائنز کو ہٹایا جائے،تیسری درخواست یہ کروں گا جو لوگ گمشدہ ہیں انہیں تلاش کرکے ان کے والدین اور ورثا کے حوالے کیا جائے۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ ا گرالیکشن جیت کراقتدارمیں آگئے توفاٹاکوپختونخوا میں ضم کردینگے،یہی نہیں ہماری حکومت آئی تو3 سے 5 ماہ میں قبائلی علاقوں میں بلدیاتی انتخابات کرائیں گے، ہم جانتے ہیں کہ قبائلی علاقوں میں سب سے بڑا مسئلہ بیروزگاری کا ہے،کوشش ہوگی قبائلی علاقے میں لوگوں کو روزگار ملے اور اگر عوام کا پیسہ عوام
پر خرچ ہوگا تو ملک سے بے روزگاری ختم ہوگی ۔انہوں نے کہاکہ فاٹا اصلاحات پرعمل درآمد ہوجاناچاہیے تھا مگراب تک نہیں ہوا،شہبازشریف سوچ رہے ہیں خیبرپختونخوا میں بھی وہ پیسے بناسکتے ہیں،پشاورکے میٹروپراجیکٹ پرکوئی سبسڈی نہیں ہوگی اور بلین ٹری منصوبہ سب سے اچھا ہے جبکہ نواز،شہبازنے جتنا قرضہ لیا ہے پورے پاکستان کی تاریخ میں کسی نے نہیں لیا۔