زرتاج گل کا متحدہ عرب امارات کے ولی عہد کے سامنے وزیراعظم عمران خان نے تعارف کیسے کروایا؟ وزیر مملکت نے حیران کن انکشاف کر دیا
گزشتہ روز ابوظہبی کے ولی عہد محمد بن زید النہیان کی جانب سے پاکستان کا دورہ کیا گیا جس کے حوالے وزیر مملکت برائے ماحولیاتی تبدیلی زرتاج گل نے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق زرتاج گل نے اپنے خیالات کا اظہار کرنے کے لئے
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کا سہارا لیا اور کہا کہ میرے لئے اعزاز ہے کہ آج وزیراعظم نے مجھے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے جن الفاظ میں متعارف کرایا۔انہوں نے مجھے ایک مضبوط قوت ارادی رکھنے والی لیڈر کہا جس نے مشکل ترین علاقے سے سرداروں کو ہرایا اور اب کابینہ کا حصہ ہے۔
میرا عزم ہے کہ کپتان پر ہمیشہ پورا اتروں۔ان شاءاللہ ۔ خیال رہے کہ ابوظہبی کے ولی عہد نے گزشتہ روز پاکستان کا دورہ کیا تھا جبکہ وزیراعظم عمران خان نے ان کا نورخان ایئربیس پر استقبال کیا جبکہ دونوں کے درمیان ون آن ون ملاقات بھی ہوئی۔
ولی عہد کے دورہ پاکستان کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور ابوظہبی کے ولی عہد کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی جس میں دونوں رہنماؤں نے باہمی تعلقات سمیت اہم امورپرتبادلہ خیال کیا ، ملاقات میں علاقائی اورعالمی اہمیت کےامور پر بھی بات چیت ہوئی۔اعلامیے کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے3ارب ڈالرکی امداد پرمعززمہمان کاشکریہ اداکیا، ملاقات میں سٹریٹجک اقتصادی پارٹنرشپ کو مزید مضبوط اور فعال بنانے پر زور دیا گیا ۔
اس کے ساتھ ساتھ طویل المدتی سرمایہ کاری فریم ورک اور تجارت بڑھانے کےلیےٹاسک فورس بنانے پر دونوں رہنماؤں اتفاق کیا۔ وزیراعظم نے تیل،گیس اورتعمیرات کے شعبوں میں متحدہ عرب امارات کی دلچسپی کاخیرمقدم کیا۔ وزیراعظم نے معزز مہمان کومقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کیا جس پر ولی عہد نے تشویش کا اظہار کیا۔
میرے لئے اعزاز ہے کہ آج وزیراعظم نے مجھے متحدہ عرب امارات کے ولی عہد سے جن الفاظ میں متعارف کرایا۔ انہوں نے مجھے ایک مظبوط قوت ارادی رکھنے والی لیڈر کہا جس نے مشکل ترین علاقے سے سرداروں کو ہرایا اور اب کابینہ کا حصہ ہے۔
میرا عزم ہے کہ کپتان اعتماد پر ہمیشہ پورا اتروں۔ ان شا اللہ pic.twitter.com/7JeqREye4m
— Zartaj Gul Wazir (@zartajgulwazir) January 6, 2019