وزیراعظم عمران خان عمر سیف کو پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے ہٹانے کے بعد اب انہیں کون سا بڑا عہدہ دینے لگے ہیں؟ سب سے بڑی خبر آ گئی
پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سابق چیئرمین عمر سیف کو حکومت کی جانب سے عہدے سے فارغ کر دیا گیا تھا تاہم اب انتہائی حیران کن دعویٰ سامنے آ یاہے کہ انہیں کوئی بڑی ذمہ داری دیئے جانے کا امکان ہے ۔ نجی ٹی وی اے آر وائے نیوز کے صحافی
عبدالقادر نے ٹویٹر پر پر جاری پیغام میں دعویٰ کیاہے کہ وزیراعظم عمران خان اتحادی جماعت کے وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کی جانب سے صفر کارکردگی دکھانے پر سخت پریشان ہیں جس کے بعد انہوں نے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کرنے پر غور شروع کر دیا ہے ۔ صحافی کا کہناتھا کہ یہ
شخصیت کوئی اور نہیں بلکہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے سابق چیئرمین عمر سیف ہیں ۔ عمر سیف کی کارکردگی پر کوئی شک نہیں کیا جا سکتا کیونکہ انہوں نے انتہائی شاندار کارنامے انجام دیئے ہیں جس کے باعث وہ شہبازشریف کے دور حکومت میں بھی بڑے عہدے پر فائز رہے ۔یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ عمر سیف کو جب عہدے سے فارغ کیا گیا تو ان کے ہٹائے جانے کی وجوہات بھی حکومت کی جانب سے جاری نہیں کی گئیں تھیں ۔