عمران خان نے بشریٰ بی بی سے تیسری شادی کرلی
ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے دو شادیوں کی ناکامی کے بعد تیسرا نکاح کرلیا جو کہ بشریٰ وٹو نامی ان ہی خاتون سے ہوا ہے جن سے نکاح کی کچھ دن قبل افواہیں زیر گردش تھیں۔
پی ٹی آئی نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے نکاح کی تصاویر جاری کردی ہیں جس میں عمران خان کے پولیٹیکل سیکریٹری عون چوہدری اور دوست ذلفی بخاری بھی موجود ہیں جنہوں نے گواہان کا کردار ادا کیا جب کہ نکاح مفتی سعید نے پڑھایا۔ نمائندہ ایکسپریس کے مطابق یہ نکاح لاہور میں ہوا۔
Wishing Chairman @ImranKhanPTI and his wife a happy married life . May Allah bless the couple. #MubarakImranKhan pic.twitter.com/BYHQ9CCaA8
— PTI (@PTIofficial) February 18, 2018
عمران خان کی تیسری زوجہ بننے کا اعزاز حاصل کرنے والی خاتون بشریٰ وٹو کا تعلق پاک پتن سے ہے۔ تصاویر میں دیکھا جائے تو عمران خان کی بہنیں اور دیگر عزیز وہاں موجود نہیں صرف ان کے دو دوست وہاں نظر آرہے ہیں۔
ایکسپریس نیوز سے بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق نے کہا کہ نکاح لاہور میں آج شام کو ہوا جس کے لیے عمران خان آج ہی لاہور روانہ ہوئے، یہ نکاح سادگی سے ہوا مزید معلومات جلد سامنے آجائیں گی۔
Comments are closed.