عمران خان نے فوٹو گرافر کی ویسٹ کوٹ پہن کر تصویر بنوالی
چئیرمین تحریک انصاف عمران خان نے قومی اسمبلی کے فوٹو گرافر کی ویسٹ کوٹ پہن کر فوٹو بنوائی۔
ایکسپریس نیوزکے مطابق عمران خان نے نیشنل اسمبلی کے فوٹو گرافر کی ویسٹ کوٹ پہن کر فوٹو بنوائی۔ کمیٹی نمبر 2 میں عمران خان نے رجسٹریشن کے لئے تصویر بنوانی تھی، قومی اسمبلی کے چیف فوٹوگرافر ظفر سلطان نے انہیں مشورہ دیا کہ کالی ویسٹ کوٹ میں اچھی تصویر آئے گی جس پر عمران خان نے کمیٹی روم میں لٹکی ویسٹ کوٹ پہننے کی بجائے فوٹو گرافرکی ویسٹ کوٹ ہی پہن لی۔