عمران خان کے سر پر بھی نااہلی کی تلوار؟ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے وہ اعلان کردیا جس کا ڈر تھا، پوری پی ٹی آئی میں کھلبلی مچ گئی
اینکر پرسن نسیم زہرا کا کہنا ہے کہ سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری نے عمران خان کو نا اہل کرانے کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، وہ ٹیریان کا کیس سپریم کورٹ میں اٹھائیں گے۔
ٹوئٹر پر نسیم زہرا نے بتایا کہ سابق چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے ان کے پروگرام میں انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ ان کی پارٹی عمران خان کے خلاف پانچوں حلقوں سے امیدوار میدان میں اتارے گی اور ہر امیدوار آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت عمران خان کی اہلیت کو چیلنج کرے گا۔ خیال رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی پانچ حلقوں سے الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔افتخار چوہدری کا کہنا ہے کہ انہوں نے اس بات کے شواہد حاصل کرلیے ہیں کہ عمران خان نے بیرون ملک ٹیریان کو اپنی بیٹی کے طور پر تسلیم کرلیا ہے لیکن پاکستان میں اس چیز کو ظاہر نہیں کیا۔
نسیم زہرہ کا کہنا تھا کہ بطور سیاستدان عمران خان کی خبر بھی عام خبروں کی طرح ہی اس سے کم یا زیادہ کچھ نہیں ہے لیکن سابق چیف جسٹس کی جانب سے ایسا اعلان بڑی پیشرفت ہے۔ سابق چیف جسٹس کا یہ کہنا کہ وہ اپنے 5 امیدواروں کے ذریعے 15 سے 20 سال پرانے کیس کو سپریم کورٹ لے کر جائیں گے کا مطلب تو یہی ہوا کہ ان کی ٹیم عمران خان کو بھی نکالنا چاہتی ہے۔