وزیراعظم عمران خان پر دوحہ میں تقریب کے دوران جوتا مار دیا گیا ۔۔۔ یہ جوتا کس شخص نے مارا ؟ سمیع ابراہیم نے بریکنگ نیوز دے دی
نامور صحافی اور تجزیہ کار سمیع ابراہیم نے لائیو پروگرام میں انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ ایک اطلاع آئی ہے جو آن کنفرمڈ ہے جو کہ ابھی ابھی قطر سے یہ معلومات سوشل میڈیا کے زریعے موصول ہوئی ہے کہ شاید وزیر اعظم پاکستان عمران خان کسی تقریب میں تھے
اور وہاں پر کسی شخص نے ان پر جوتا پھینک دیا، سمی ابراہیم نے کہا کہ یہ ایک انتہائی بھونڈی حرکت ہے، عمران خان پاکستان کے الیکٹڈ وزیر اعظم ہیں اور پاکستان میں جو اس وقت کرپٹ مافیا ہے اس کے خلاف جو کارروائی ہو رہی ہے اس کو اکیلے ہی وہ لیڈ کر رہے ہیں۔ آج پنجاب حکومت نے سانحہ ساہیوال میں آپریشن کرنے والے سی ٹی ڈی کے افسران کو جو تبدیل کیا ہے، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے وزیر اعظم عمران خان سے بات کی اور ان تمام لوگوں کو تبدیل
کیا لیکن ابھی مزید بہت کچھ کرنا باقی ہے لیکن یہ جو زخم ہے انہوں نے اس پر مرہم رکھنے کی کوشش کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر یہ اطلاعات درست ہیں جو سوشل میڈیا سے آئی ہیں تو جس بھی شخص نے جوتا پھینکا ہے اس نے انتہائی شرمناک حرکت کی ہے، کیوںکہ عمران خان ماضی کے روائتی حکمرانوں سے مختلف ہیں، انہوں نے پاکستان کیلئے جو کچھ کیا وہ مخالفین کو ہضم نہیں ہو رہا۔ جنہوں نے وزیر اعظم پر جوتا پھینکنے کی کوشش کی اور جنہوں نے جوتا پھینکوایا ان سب پر میں لعنت بھجتا ہوں۔ اس لئے کی عمران خان پاکستان کے الیکٹڈ وزیر اعظم ہیں اور پوری کی پوری عوام ان کے ساتھ ہے جبکہ ان پر کرپشن کا کوئی بھی
کیس نہیں ہے۔ جس لوگوں پر آپ جوتا پھینکتے ہیں اور ماضی کے چور ہیں، ان لوگوں نے پاکستان کو لوٹ کر کھایا ہے، اگر کسی نے زرداری پر جوتا پھینکا ، اگر کسی نے نواز شریف کو جوتا مارا تو یہ ہو لوگ ہیں جن کے اوپر زاتی کرپشن کے چارجز ہیں جبکہ عمران خان پر کوئی چارج نہیں ہے، عمران نے پاکستا کو ہمیشہ دیا ہی ہے ، لیا کچھ نہیں ہے، اور ابھی بھی وہ کچھ مانگ رہا ہے تو صرف پاکستان کے لئے مانگ رہا ہے۔جس نے بھی جوتا پھینکا ہے وہ کوئی پیسے لے کر کام کرنے والا ہو گا۔