وزیراعظم بننے کے بعد عمران خان کو پہلی مرتبہ ’گو عمران گو‘ کا نعرہ سننا پڑ گیا۔ یہ نعرہ کس نے لگایا

وزیراعظم بننے کے بعدعمران خان کیخلاف پہلی بار ”گوعمران گو“کا نعرہ بلند ہوگیا،گزشتہ روز بیگم کلثوم نوازکے جنازے میں شریک ن لیگی کارکنان نے” گوعمران گو، سی پیک کوبچانا ہے نوازشریف کولانا ہے ،یہ جوالیکشن گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے “جیسے نعرے بلند کیے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف حکومت میں آنے کے بعد پہلی بار خطرناک نعرہ بلند ہوگیا۔ اس نعرے کے بارے میں تاریخ ہے کہ جب بھی یہ نعرہ کسی حکومت کیخلاف بلند ہوتا ہے توپھر اس حکومت کا جانا ٹھہرجاتا ہے۔زیادہ دور نہیں پرویزمشرف

دور سے لیکر نوازشریف کے دور تک جائزہ لیا جاسکتا ہے ۔تاہم گزشتہ روز جاتی امرا ء میں وزیراعظم عمران خان کے خلاف ن لیگی کارکنان نے شدید نعرے بازی کی۔ ن لیگی کارکنان نے ”گوعمران گو،،سی پیک کوبچانا ہے نوازشریف کولانا ہے ،یہ جوالیکشن گردی ہے اس کے پیچھے وردی ہے ،،وزیراعظم نوازشریف،،شرم کروحیا کرونوازشریف کورہا کرو،ظلم کے یہ ضابطے ہم نہیں مانتے، ڈرتے ہیں بندوقوں والے ایک نہتی لڑکی سے، مادرجمہوریت الوداع الوداع“ کے نعرے لگائے گئے۔ ایک شخص نے جذباتی ہوکرکہا کہ عمران خان کوسولہ گھنٹے کی بریفنگ کے بعد بھی پتا نہیں چل رہا کہ کیا کرنا ہے؟ واضح رہے سابق وزیراعظم نواز شریف کی اہلیہ سابق خاتون اول بیگم کلثوم نواز

کی نمازجنازہ کل رائیونڈ جاتی امراء میں ادا کی گئی۔ انہیں جاتی امراء میں ان کے سسر میاں شریف کے پہلو میں سپرد خاک کیا گیا۔ کردی گئی ہے۔ نمازجنازہ کے موقع پرن لیگ کارکنان پرسوگ کا عالم طاری تھا۔ اس مواقع پررقت آمیز مناظر بھی دیکھنے میں آئے۔ دوسری جانب صدر ن لیگ شہبازشریف نے پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کوہدایت کی ہے کہ رسم قل میں شرکت کیلئے پارٹی کارکنان جاتی امراء

نہ آئیں ، بلکہ پارٹی رہنماؤں سے گزار ش ہے کہ وہ مرحومہ بیگم کلثوم نوازکے ایصال ثواب کیلئے رسم قل کی تقریبات اپنے علاقوں اور مقامی سطحوں پرہی منعقد کرسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ رسم قل میں صرف شریف فیملی کی شرکت عوام کوپریشانی سے بچانے کیلئے ہے۔۔موسم کے پیش نظرپارٹی رہنماء اور کارکنان مقامی سطحوں پرہی قل خوانی کا اہتمام کرلیں۔ شہبازشریف نے کہا کہ ہمارے دل احساس تشکر سے بھرے ہوئے ہیں۔بیگم

کلثوم نوازکے جنازے میں شرکت کرنے والوں کاشکریہ ادا کرتا ہوں۔غیرملکی رہنماؤں ، سفیروں اور حکومتی شخصیات کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے سابق خاتون اول مرحومہ بیگم کلثوم نوازکی وفات پراظہار تعزیت اور نمازجنازہ میں شریک ہونے والوں کا شکریہ اداکرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا کہ قوم کا پیار اور غمگساری زندگی کا اہم سرمایہ ہے۔عوام کی محبتوں کی ہمارے دل میں بے حد قدر ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم کی دعاؤں نے دکھ کی اس گھڑی میں پورے خاندان کی ڈھارس بندھائی۔شہبازشریف نے کہا کہ ہزاروں افراد نے جس طرح ڈھارس بندھائی اس سے حوصلہ ملا۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.