عمران خان پر ہونے والی تنقید کا اصل ذمہ دار میڈیا نہیں بلکہ ۔۔۔ تھنک ٹینک نے ناقابل یقین وجہ بتاتے ہوئے پی ٹی آئی قیادت کو بڑے کام کا مشورہ دے دیا

سینئر تجزیہ کاروں نے کہا ہے کہ عمران خان اگر وزیراعظم ہاؤس کے اخراجات کم کردیں تو وہ مثبت بات ہوگی،پی ٹی آئی حکومت خوداپنے دعووں کی زد میں آگئی ہے، حکومت کوملک کو درپیش اصل سنگین مسائل کی طرف توجہ دینی چاہئے، ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ کو وزیراعظم

کی رہائشگاہ سے کم نہ سمجھا جائے، وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرنا خبر نہیں نہ ہمیں خبر بنانی چاہئے، عمران خان کو روزانہ بنی گالہ جانا تھا تو وہاں سے کیوں آئے۔ان خیالات کا اظہارسلیم صافی، ارشاد بھٹی، حفیظ اللہ نیازی، امتیاز عالم، بابر ستار اور حسن نثار نے جیو نیوز کے پروگرام ”رپورٹ کارڈ“میں میزبان عائشہ بخش سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔سلیم صافی نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان پہلے دن سے وزیراعظم ہاؤس میں رہ رہے ہیں، وزیراعظم ہاؤس میں بڑے بڑے لان، سوئمنگ پولز، کانفرنس رومز، مہمانوں کیلئے انتظام ہوتا ہے، وہاں وزیراعظم کی رہائشگاہ چار کمروں کی ہوتی ہے ،اسی طرح ملٹری سیکرٹری اور پرنسپل سیکرٹری کی رہائش گاہیں بھی

ساتھ ہوتی ہیں، ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ میں بھی تعیش کی ہر وہ چیز ہوتی ہے جو وزیراعظم کی رہائشگاہ میں ہوتی ہے ہر لیڈر کو اس کے دعوؤں میں تولا جاتا ہے، وزیراعظم کا ہیلی کاپٹر یا جہاز استعمال کرنا خبر نہیں نہ ہمیں خبر بنانی چاہئے، بدقسمتی سے پی ٹی آئی نے خود ان چیزوں کو خبر بنادیا ہے، وزیراعظم عمران خان اگر ہوائی جہاز یا ہیلی کاپٹر استعمال کرتے ہیں یہ ان کا حق ہے۔حفیظ اللہ نیازی کا

کہنا تھا کہ عمران خان نے جو دعوے کیے پی ٹی آئی حکومت اسی کی زد میں آگئی ہے، یہ بات درست نہیں کہ عمران خان وزیراعظم ہاؤس میں نہیں رہ رہے ہیں، ملٹری سیکرٹری کی رہائشگاہ کو وزیراعظم کی رہائشگاہ سے کم نہ سمجھا جائے، پی ٹی آئی حکومت نے ملک کو درپیش سنگین بحرانوں کے بجائے لایعنی معاملات پر توجہ مرکوز کی ہوئی ہے۔دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے وزیراعظم

ہاؤس کے پول میں کھڑی 80 سے زائد لگژری گاڑیوں کی نیلامی کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، انہوں نے گاڑیوں کی نیلامی کیلئے اخبارات میں اشتہارات دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ یہ عمل 15 ستمبر تک مکمل کرلیا جائے۔ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپنے اعلانات پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کیلئے ہوم ورک شروع کر دیا ہے۔ گزشتہ روز وفاقی کابینہ اجلاس میں انہوں نے گاڑیوں کی فوری نیلامی کی ہدایت کی اور اس مقصد کیلئے 15 ستمبر کی ڈیڈلائن مقرر کی گئی ہے جبکہ آج سے یہ عمل شروع ہو جائے گا

اور آئندہ چند روز میں اخبارات میں اشتہار دیا جائے گا۔وزیراعظم نے کابینہ ڈویژن کو ٹاسک دیا ہے کہ وہ گاڑیوں کی نیلامی مقررہ وقت میں یقینی بنائیں، 80 سے زائد لگژری گاڑیوں میں چند بلٹ پروف گاڑیاں بھی ہیں جو غیرملکی مہمانوں کیلئے خریدی گئی تھیں، وزیراعظم نے تمام گاڑیوں کی فروخت کی ہدایت کی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.