قومی اسمبلی میں ایک ایسے شخص کی آمد کہ عمران خان خود ان کے استقبال کیلئے اٹھ کر گئے ، یہ آصف زرداری نہیں تھے بلکہ ۔۔۔ بڑی خبر آگئی

15 ویں قومی اسمبلی کے پہلے اجلاس میں نومنتخب ارکان کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، کئی برج اسمبلی سے باہر ہوئے ہیں تو کئی نئے چہرے اس اسمبلی کا حصہ ہیں جن میں بلاول بھٹو زرداری بھی شامل ہیں۔ چیئرمین پیپلز پارٹی جب ایوان میں آئے تو عمران خان خود ان سے ملنے کیلئے گئے ۔

قومی اسمبلی اجلاس کے دوران چیئرمین تحریک انصاف عمران خان مرکزی قائدین میں سب سے پہلے قومی اسمبلی پہنچے اور حکومتی بینچوں پر سب سے آگے کی لائن میں بیٹھے۔ اس دوران نو منتخب ارکان عمران خان کی نشست پر آکر ان سے ملتے رہے اور ان کے ساتھ تصاویر بنواتے رہے۔ حکومتی و اپوزیشن ارکان کے ساتھ ملاقاتوں کا سلسلہ جاری تھا کہ اسی دوران چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی ایوان میں پہنچ گئے۔

جب بلاول بھٹو ایوان میں آئے تو عمران خان ان سے ملاقات کیلئے اپنی نشست سے اٹھ کر گئے، اس سے پہلے کہ دونوں پارٹی سربراہان کی ملاقات ہوتی ، مسلم لیگ ن کے این اے 163 سے منتخب رکن اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ دونوں میں حائل ہوگئے اور بلاول بھٹو زرداری کے ساتھ گپ شپ کرتے رہے جبکہ کپتان پیچھے کھڑے انتظار کرتے رہے۔ بلاول بھٹو زرداری ارکان اسمبلی سے فارغ ہو کر عمران خان کے پاس آئے اور مصافحہ کیا اور تصاویر بنوائیں جس کے بعد دونوں اپنی اپنی نشستوں پر چلے گئے۔

News 1534137650 2598
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.