تمہیں جوتے پڑنے والے ہیں ۔۔۔ عمران خان نے نامور صحافی رؤف کلاسرا کو سرعام ایسا کیوں کہہ دیا؟ خبر آتے ہی پورے ملک میں ہلچل مچ گئی
سینئر صحافی، کالم نویس اور تجزیہ کار ہارون الرشید نے کہا ہے کہ وزیراعظم ایک اخبار نویس کا نام لے کرکہہ رہے ہیں کہ تمہیں جوتے ماریں گے، انسان غلطیوں پر ڈٹ جانے سے تباہ ہوجاتاہے۔
ایک ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ہارون الرشید نے کہا کہ جے آئی ٹی کی رپورٹ کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہے۔ عدالت اس کاجائزہ لیتی ہے، اگر درست ہوتو مان لیتی ہے اور اگر نہ ہوتومسترد کردیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا نظام ڈلیور کرنے والا نہیں ہے۔ ریاست کا ایک نظام ہوتا ہے جب فوج کی حکومت آتی ہے تو جرائم کی سطح گر جاتی ہے۔ معیشت بہتر ہونا شروع ہوجاتی ہے، اس کی وجہ یہ ہے کہ خوف ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس جوکچھ کررہی ہے ، اس کا کوئی
احساس ہی نہیں ہے۔ اب بار بار کہا جارہاہے کہ میڈیا حکومت کے خلاف ہوگیا ہے اور سارے صحافی کرپٹ ہورہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ایک اخبار نویس کا نام لے کرکہہ رہے ہیں کہ تمہیں جوتے ماریں گے، انسان غلطیوں پر ڈٹ جانے سے تباہ ہوجاتاہے، حکومت کو پتہ نہیں ہے کہ کیا کرنا ہے؟بات یہ ہے کہ جہاں جہاں خرابی ہے، وہاں ٹھنڈے دل سے غورکیا جائے۔