”اس کے بعد عمران خان میرے پاس آیا اور میرے پاﺅں چھو کر کہنے لگا، ریحام میں بہت بڑا۔۔۔“ اپنی کتاب میں ریحام خان نے ایسی بات کہہ دی کہ ہر کوئی ہکا بکا رہ گیا

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی مبینہ کتاب میں تہلکہ خیز انکشافات کیے ہیں۔ممکنہ طورپر کتاب میں ایک جگہ ریحام خان نے عمران خان کی طرف سے اس کے پیروں کو ہاتھ لگانے کے ایسے واقعے کا ذکر کیا ہے کہ ہر سننے والا ہکا بکا رہ گیا۔

ریحام خان لکھتی ہیں کہ ”عمران خان اور جہانگیر ترین کے درمیان اس روز میرے متعلق جو گفتگو ہوئی وہ سن کر مجھے بہت صدمہ پہنچا۔ اس کے بعد میں نے عمران خان سے کہا کہ ’مجھے ذلیل مت کرو، مجھے میری شائستگی اور عزت کے ساتھ زندہ رہنے دو۔ تم چاہتے ہو کہ میں 30نومبر، 30دسمبر، 30مارچ تک انتظار کروں۔جب تک تم چاہو گے میں کچھ نہیں بولوں گی۔ اب اس معاملے کو ختم کر دو۔“

’یہ سن کر عمران آگے بڑھ کر میرے پاس آیا اور میرے پیروں کو چھو کر بولا ’ریحام میں بہت بڑا ’چ. . .‘ہوں۔ آج کا دن میرے لیے ایک سنگِ میل تھا، آج میں نے اپنے آگے ایک لکیر کھینچ دی ہے۔ میرے ذہن میں کئی شکوک و شبہات تھے لیکن مجھے اس کی ضرورت تھی۔ آئندہ کبھی بھی میں اس طرح نہیں سوچوں گا۔ پلیز مجھے ایک آخری موقع دو۔ مجھے نہیں معلوم کہ مجھ پر کیا چیز غالب آ گئی تھی۔ پلیز مجھے معاف کر دو۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.