کسی کی تنخواہ نہیں بڑھائی جائے گی۔۔۔۔عمران خان نے ایسا اعلان کر دیا کہ لاہور اور اسلام آباد سمیت پورے ملک میں ہلچل مچ گئی

وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں خیبرپختونخوا اسمبلی کے

ارکان سے زیادہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے پنجاب اسمبلی کے ارکان کی تنخواہوں میں اضافے کے معاملے پر نوٹس لے لیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے اس حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے رابطہ کیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہیں خیبرپختونخوا اسمبلی کے ارکان سے زیادہ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ واضح رہے ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافے کا بل اسمبلی میں باضابطہ طور پر پیش

کیا گیا۔اسپیکر نے بل قائمہ کمیٹی کے سپرد کیا۔ جس میں ارکان پنجاب اسمبلی کی تنخواہ 80 ہزار سے بڑھا کر 2 لاکھ کرنے کی تجویز دی گئی تھی۔ مہمانداری کا الاؤنس 10 ہزار سے بڑھا کر 20 ہزار روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔اس وقت ارکان اسمبلی کو 83 ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات مل رہی ہیں۔ بل ایوان میں پیش کرنے کی تحریک حکومت اور اپوزیشن کی جانب سے متفقہ طور پر منظور کی گئی تھی۔ بل میں ارکان کی تنخواہ اور مراعات بڑھانے کی

تجویز دی گئی تھی۔ ارکان اسمبلی کی بنیادی تنخواہ 18ہزار سے بڑھا کر اسی ہزار روپے ماہانہ کرنے کی تجویز کی گئی۔ڈیلی الاؤنس ایک ہزار سے بڑھ کر4 ہزار، ہاؤس رینٹ 29 ہزار سے بڑھا کر50ہزار روپے کی تجویز دی گئی تھی۔یوٹیلیٹی الاؤنس 6 ہزار سے بڑھا کر20 ہزار روپے تجویز کیا گیا ہے۔مہمانداری کا الاؤنس10ہزار سے بڑھا کر20 ہزار روپے کرنے کی تجویز کی گئی ہے۔اس وقت ارکان اسمبلی کو83ہزار روپے ماہانہ تنخواہ اور مراعات مل رہی ہیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.