موجیں ختم : عمران خان نے سرکاری ملازمین سے بہت بڑی سہولت واپس لینے کا فیصلہ کر لیا

واپڈا ملازمین کو مفت بجلی نہ دینے کا فیصلہ کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق پاکستان کو ماضی میں توانائی کے شدید بحران کا سامنا کرنا پڑا ہے جس کے باعث مقامی صنعت اور گھریلو صارفین کو سخت پریشانی کا سامن کرنا پڑا تاہم سابقہ حکومت نے اس مسئلے

کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے اس پر کام کیا اور پھر ایک وقت میں یہ بھی کہا گیا کہ ملک بھر سے لوڈ شیڈڈنگ کا خاتمہ کر دیا گیا ہے اور اب صرف ان سرکلز میں بجلی کی لوڈشیڈنگ ہو گی جہاں بجلی کی چوری ہو گی ۔اس کے علاوہ بھی لائن لاسز اور بجلی چوری کو پاکستان میں لوڈ شیڈنگ کی اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں بجلی کی طلب اور رسد میں پائے جانے والے فرق پر بہت زیادہ قابو

پالیا گیا ہے۔تاہم نئی حکومت نے بھی پاور سیکٹر پر بھرپور توجہ دینے کی ٹھان لی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو قائم ہوئے 3ہفتوں سے زائد چکے ہیں۔ اس حکومت کو اپنی حکومت کے آغاز میں بڑے بڑے چیلنجز کا سامنا ہے اور ان مسائل سے نبرد آزما ہونے کے لیے پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کو چند بولڈ فیصلے بھی کرنا پڑ رہے ہیں۔ تازہ ترین خبر کے مطابق واپڈا ملازمین کو مفت

بجلی فراہم نہ کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ وزارت توانائی نے ملک میں واپڈا ملازمین کے فراہم کی جانے والی بجلی اور حکومتی خزانے پر مالی بوجھ کے بارے میں رپورٹ وزیراعظم عمران خان کو پیش کی۔ رپورٹ کے مطابق واپڈا ملازمین 5 ارب روپے سالانہ کی مفت بجلی

استعمال کررہے ہیں۔اس رپورٹ کو مز نظر رکھتے ہوئے آئندہ چند روز میں اس حوالے سے اہم اعلان متوقع ہے۔ یاد رہے کہ ماضی میں بھی حکومتوں نے واپڈا ملازمین کی فری یونٹس سپلائی ختم کرنیکا فیصلہ کیا تھا لیکن اس پر عملدرآمد نہیں ہوسکا تھا۔(ف،م)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.