جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ حکومت آتے ہی لڑکھڑا گئی ۔۔وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ طلب کر لیا گیا ۔۔ پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی
جس کا خدشہ تھا وہی ہوا ۔۔ حکومت آتے ہی لڑکھڑا گئی ۔۔وزیر اعظم عمران خان سےا ستعفیٰ طلب کر لیا گیا ۔۔ پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی ۔ پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ آئی جی پنجاب کوغیرقانونی احکامات نہ ماننے پرتبدیل کیا گیا، میاں محمود الرشید کے بیٹے نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور اغواء کیا
تھا،افسران کو تڑی دی کہ اگر ان کی نااہلی کی نشاندہی کی توتبادلہ کردیا جائے گا،ڈی پی اوپاکپتن کیس میں عمران خان کی کیا مجبوری ہے، تبادلہ کیوں کیا گیا؟ ہمیں معلوم ہے۔ انہوں نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اپوزیشن جماعتیں مطالبہ کرتی ہیں کہ وزیراعظم آئی ایم ایف کے پاس جانے پرمستعفی ہوجائیں۔ رات کے اندھیرے میں آئی ایم ایف کے پاس جانے کی بات کی گئی۔بتایا جائے آئی ایم ایف کے پاس جانے سے قبل گیس کی قیمت کیوں بڑھائی۔ حکومت نے عوام پر مہنگائی کا بم گرایا۔ انہوں نے کہا کہ دو دن میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
بتایا جائے راتوں رات ڈالر غائب کرکے کس نے مہنگا کیا؟ اسٹاک ایکسچینج میں لوگوں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیراعظم کو کرسی اور کنٹینر میں فرق نظر نہیں آتا۔ یہ تماشے کررہے ہیں کہ سی این جی اسٹیشنز کے ٹوائلٹس گندے ہوں تواس کے ساتھ سیلفی بنا کربھیجیں۔ انہوں نے کہا کہ 5 سال میں ہم نے ریلوے میں 5 ہزار نوکریاں میرٹ پر دی ہیں۔ نئی ٹرینیں چلانے سے اربوں روپے کا خسارہ ہورہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کو بکتر بند گاڑی میں احتساب عدالت کے دفتر لایا گیا۔ کیا شہباز شریف اشتہاری یا دہشتگرد تھے جو بکتر بند
گاڑی میں لایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ پشاور میٹرو کا ٹھیکہ اس ٹھیکے دار کو دیا گیا جس کا ٹھیکہ شہبازشریف نے منسوخ کیا تھا۔ آج فواد چودھری بتائے کہ آئی ایم ایف کے پاس کیوں گئے؟ انتظار رہے گا کہ فواد چودھری کب پی آئی ڈی کا دروازہ کھولیں گے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے سے فواد چودھری کے چہرے پر شرمندگی تو ہونی چاہیے۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ محمود الرشید کے بیٹے نے پولیس اہلکاروں پر تشدد کیا اور اغوا کیا۔ غیرقانونی حکم نہ ماننے پر آئی جی پنجاب کو تبدیل کردیا گیا۔ انہوں نے افسران کو تڑی دی کہ اگر انکی نااہلی کی نشاندہی
کی توتبادلہ کردیا جائے گا۔ ڈی پی او پاکپتن کا تبادلہ کردیا گیا۔ ہمیں معلوم ہے پاکپتن کیس میں عمران خان کی کیا مجبوری ہے اوریہ تبادلہ کیوں کیا گیا؟