وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ کی ملاقات ، شاہ سلمان اور ولی عہد کا خصوصی پیغام پہنچایا
وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیرنے ملاقات کی ،سعودی فرمانروا شاہ سلمان اور ولی عہد کا خصوصی پیغام پہنچایا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی ، دونوں رہنماﺅں نے اس موقع پر پاک بھارت کشیدگی کے بعد کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ سعودی وزیر خارجہ نے وزیر اعظم کو سعودی بادشاہ اور ولی عہد کاخصوصی پیغام پہنچایا ۔ اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے ۔
واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی وزیر خارجہ کا پاک بھارت دورہ طے تھا جس کے مطابق عادل الجبیر نے پہلے نئی دہلی اور پھر پاکستان کا دورہ کرناتھا مگر بعض ناگزیر وجوہات کی بنا ءپر یہ دورہ ملتوی کردیا گیا ۔ اس حوالے سے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے ایک نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہاتھا کہ پاکستان سعودی وزیر خارجہ کے استقبال کیلئے تیار تھا لیکن وہ نہ آسکے ، شاہ محمود قریشی کے مطابق سعودی وزیر خارجہ کے دورہ کے التواءکی وجہ شائد بھارت کا رویہ تھا جس کی وجہ سے وہ پاک بھارت دورہ نہ کرسکے ۔