الیکشن کمیشن ارکان کی تقرری؛ وزیراعظم نے شہبازشریف کے الزامات مسترد کردیئے

وزیراعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پر اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کو خط لکھا ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق الیکشن کمیشن کے اراکین کی تقرری کے معاملے پروزیراعظم عمران خان نے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو ایک اور خط لکھا ہے۔ خط میں اراکین الیکشن کمیشن کی تقرری کے لئے مشاورت سے متعلق شہباز شریف کے الزامات مسترد کردیئے گئے ہیں۔
وزیراعظم کے خط میں موقف اختیارکیا گیا کہ سیکرٹری نے میری ہدایت پرہی آپ کو خط لکھا تھا، میرے سیکرٹری کی طرف سے لکھا گیا خط بھی آئین کی روح کے منافی نہیں تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ آپ نے الیکشن کمیشن کے تقررسے

متعلق مشاورت کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا، 26 تاریخ کو لکھے گئے خط کا مقصد بامعنی اور اتفاق رائے سے مشاورتی عمل شروع کرنا تھا، ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں کہ آپ مشاورتی عمل میں حصہ لیں۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے رہنما رانا ثنا للہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روزاپوزیشن کے اجلاس میں فوجی عدالتوں پرنہیں بلکہ الیکشن کمیشن ارکان پر کل لاہور میں مشاورت ہوئی، وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر کو ایک اور خط لکھا ہے لیکن اس میں بھی پہلے خط والے ہی نام تجویز کئے گئے ہیں۔ خطوط سے مشاورتی عمل نتیجہ خیزنہیں ہوسکتا کیونکہ سپریم کورٹ مشاورت کی وضاحت کرچکی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.