کے پی حکومت نے وزیراعظم کو ”ماموں“ بنا دیا، کل جس شیلٹر ہوم کا افتتاح کروایا وہ دراصل کون سی عمارت ہے؟ جان کر وزیراعظم کے غصے کی انتہاءنہ رہے گی

خیبرپختونخواہ حکومت نے وزیراعظم عمران خان کو ”ماموں“ بنا دیا اور منشیات کے عادی افراد کے بحالی مرکز کو شیلٹر ہوم بتاکر وزیراعظم سے افتتاح کروا دیا جبکہ اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد شیلٹر ہوم پر تالے لگا دئیے گئے۔

نجی ٹی وی جی این این نیوز کے مطابق صوبائی حکومت نے منشیات کے بحالی مرکز کو شیلٹر ہوم بتا کر وزیراعظم سے افتتاح کرا دیا اور حکومت کے اس اقدام سے منشیات کے عادی افراد بحالی سینٹر سے محروم ہو گئے۔ وزیراعظم کے افتتاح کے کچھ گھنٹوں بعد ہی شیلٹر ہوم کو بند کر دیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق شیلٹر ہوم بندش کی حوالے سے خبر پر صوبائی حکومت نے نوٹس لیتے ہوئے ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی ہدایت کر دی ہے۔

خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمیل وزیر کے مطابق شیلٹر ہوم صوبائی حکومت خود مانیٹرکرے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 15 روز قبل شیلٹر ہوم کی جگہ منشیات کے عادی افراد کا علاج کیا جاتا تھا اور حکومت نے پرانی عمارت کو ہی رنگ و روغن کر کے مہمان خانے کی تختی لگا دی ہے۔ حکومت نے اس اقدام سے ناصرف وزیراعظم کو ”ماموں“ بنایا بلکہ منشیات کے عادی افراد کی بحالی کیلئے حکومتی اقدامات پر بھی سوالیہ نشان کھڑا ہو گیا ہے۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (خیبرپختونخواہ) اور پاکستان تحریک انصاف کے آفیشل ٹوئٹر اکاﺅنٹس سے بھی افتتاح کی تصاویر وغیرہ شیئر کی گئی تھیں۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.