عمران خان نے ایک اور ناقابل یقین اعزاز اپنے نام کرلیا ، کھلاڑی خوشی سے نہال ، خبر نے سیاسی ایوانوں میں کھلبلی مچادی

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مقبول دنیا کے ساتویں بڑے لیڈر بن گئے ہیں ، چیئرمین پی ٹی آئی اور پاکستان کے متوقع وزیراعظم کے ٹوئیٹر فالورز کی تعداد اس وقت اسی لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مقبول ہونے والے دنیا کے ساتویں بڑے رہنما بن گئے ہیں ، ٹوئیٹر پر ان

کے فالورز کی تعداد اسی لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔عوام میں مقبول رہنماؤں کے سماجی رابطوں کی ویب سائٹس ٹویٹر، انسٹا گرام اور فیس بک وغیرہ پر فالوورز کی تعداد کو بڑی اہمیت دی جاتی ہے،
عمران خان بھی عالمی رہنماؤں کے اس کلب میں شامل ہو چکے ہیں جن کی فالوور شپ ٹویٹر پر سب سے زیادہ ہے۔ٹویٹر پر پی ٹی آئی رہنما کے فالوورز کی تعداد 8 ملین (80 لاکھ) تک پہنچ گئی ہے، یوں وہ عالمی رہنماؤں میں ساتویں نمبر پر براجمان ہو گئے ہیں، عمران خان کے

ٹوٹل فالوورز کی تعداد اس وقت 18.7 ملین ہے۔واضح رہے کہ عمران خان اپنی بڑھتی ہوئی آن لائن سرگرمیوں کے ساتھ سوشل میڈیا استعمال کرنے والوں میں بے حد مقبول ہیں، جس کی وجہ ان کے فی البدیہہ ٹویٹس ہیں۔پاکستان کے انتخابات 2018 میں اکثریت حاصل کرنے کے بعد عمران خان نے Top 10 Most Followed World Leaders on Twitter میں بھی ساتویں پوزیشن حاصل کر لی ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.