’’یہ ہو تی ہے سچی تبدیلی ‘‘ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے بعد رہائش کیلئے کون سا گھر مانگ لیا؟

عام انتخابات میں فتح کے بعد عمران خان نے اپنی پہلی تقریر میں کہا تھا کہ وہ وزیراعظم ہاؤس میں رہائش نہیں رکھیں گے، اس حوالے سے پارٹی جلد فیصلہ کرے گی۔ اب اس بات کا فیصلہ ہو گیا ہے اور انہوں نے ایسا گھر مانگ لیا ہے کہ سن کر ہر پاکستانی خوش ہو جائے گا۔ڈیلی ڈان کے مطابق عمران خان کے پاس ایک آپشن یہ تھی کہ اپنے بنی گالا والے گھر کو ہی اپنی آفیشل رہائش گاہ بنا لیں لیکن سکیورٹی

خدشات کے پیش نظر انہیں ایسا کرنے سے منع کیا گیا

جس پر وہ رضامند بھی ہو گئے۔ اس کے بعد انہیں منسٹرز انکلیو میں رہائش رکھنے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے قبول کر لی ہے اوراپنی رہائش کے لیے منسٹرز انکلیو کا سب سے نچلی کیٹیگری والاگھر مانگ لیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق منسٹرز انکلیو میں ایسے فلیٹ بھی ہیں جو

نچلی کیٹیگری میں آتے ہیں لیکن وزیراعظم کے عہدے کے لیے جو پروٹوکول لازمی ہے ایسے گھر میں اس پر عملدرآمد ممکن نہیں ہو پائے گا۔ سینئر افسران نے عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ وہ فلیٹ کی بجائے کوئی گھر استعمال کر لیں جس پر وہ رضامند ہو گئے ہیں۔ تاہم انہوں نے گھروں میں بھی سب سے کم درجے کا گھر مانگا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.