سب سے بڑی بریکنگ نیوز انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔عمران خان بطور وزیر اعظم حلف اٹھا سکیں گے یا نہیں،ہائی کورٹ سے اہم ترین خبر آ گئی

عمران خان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے لیے دائر درخواست پر بننےوالا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ گیا جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو حلف اٹھانے سے روکنے کی درخواست کی سماعت کرنے سے معذرت کرلی ۔تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کو اکثریت حاصل ہو جانے کے بعد پاکستان کے اگلے ممکنہ وزیر اعظم عمران خان ہوں گے تاہم عمران خان کو وزارت اعظمیٰ سے روکنے کے لیے مخالفین نے

بھرپور جدوجہد شروع کر دی ہے۔ اس حوالے سے قانونی پہلووں کو بھی استعمال کیا جارہا ہے۔ایسی ہی اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہدا فاوٴنڈیشن کے سابق ترجمان حافظ احتشام کی طرف سے

درخواست دائر کی گئی تھی جس میں وفاق، الیکشن کمیشن،، اسپیکر قومی اسمبلی اور ریحام خان کو بھی فریق بنایا گیا۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب میں ان پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کیے ہیں، عمران خان نے

اپنے کاغذات نامزدگی میں بھی اپنی بیٹی ٹیریان وائٹ کا ذکر نہیں کیا، عمران خان آئین کے آرٹیکل 62 کے تحت رکن قومی اسمبلی بننے کے اہل نہیں، ایسے شخص کا وزیر اعظم بننا ملکی سالمیت اور وقار کے خلاف ہے۔ اس کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کرنی تھی۔تاہم اس حوالے سے اب خبر یہ آئی ہے کہ عمران خا ن کو حلف اٹھانے سے روکنے کے لیے دائر

درخواست کی سماعت نہ ہو سکی۔اس سماعت کے نہ ہونے کی وجہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے لیے بنائے جانے والے بینچ کا ٹوٹ جانا ہے۔اس درخواست کی ساعت کے لیے بنائے جانے والا بینچ ایک بار پھر ٹوٹ چکا ہے۔جسٹس عامر فاروق نے اس درخواست کی سماعت کرنے سے انکار کردیا یے۔جس کے بعد یہ معاملہ دوبارہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو بھیج دیا گیا یے جو دوبارہ اس پر بینچ تشکیل دیں گے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.