میں وزیر اعظم ہاؤس میں نہیں رہوں گا بلکہ،،،، عمران خان نے ہر پاکستانی کے دل کی بات کہہ دی
پاکستان تحریک انصا ف کے چیئرمین عمران خان نے اپنے نوجوانوں کو نوکریاں دینے کا عزم دہرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سادگی اپنائیں گے اور تمام گورنر ہاؤسز عوام کے لیے استعمال کیے جائیں گے ، وہ خود بھی وزیراعظم ہاؤس کی بجائے منسٹر انکلیو میں رہیں گے ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کاکہناتھاکہ پاکستان میں سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے ،، ہمارےحکمرانوں نےملک کاپیسہ اپنےاوپرخرچ کیا، تاجر برادری کے ساتھ مل کرپالیسیاں بنائیں گے ، پاکستان میں ٹیکس کا نظام بہترکریں گے ، آج تک حکمران عوام کےپیسوں پرعیاشیاں کرتےرہے،ہم نیب اورایف بی آرکوٹھیک کریں گے۔
عمران خان نے کہاکہ جا کر وزیراعظم ہاﺅس میں رہنے کو ترجیح نہیں دوں گا،میں اور میری کابینہ اس پر سوچے گی کہ وزیراعظم ہاﺅس کا ہمیں کرنا کیا ہے؟ اسے ایجوکیشن سسٹم کے لئے دینا ہے یا کہیں او ر استعمال کر نا ہے اس کا فیصلہ ہماری حکومت کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جس ملک کی آدھی سے زیادہ آباد ی غریب ہو اس ملک کے وزیراعظم کے یہ شایان شان نہیں کہ وہ جا کر محلات میں رہے اور عوام کے ٹیکس پر عیاشی کرے ۔