وزیر اعظم عمران خان اپنے وزیر کو مارنے کے لئے اٹھے تو ان کے کتے نے بھی…. نبیل گبول کا تہلکہ خیز انکشاف

پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے دعویٰ کیاہے کہ عمران خان نے ایک مرتبہ میرے سامنے فیاض الحسن چوہان کے پیچھے اپنا کتا شیرو چھوڑ دیا تھا ، وہ ان سے ایک ٹی وی شو میں کچھ باتیں کرنے پرناراض تھے اور ان کو شوکاز نوٹس بھی دیا تھا ۔

دنیا نیوز کے پروگرام ”آن دا فرنٹ“ میں گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہاہے کہ فیاض چوہان اس قسم کی باتیں شروع سے کرتے ہیں اور ایک دفعہ تو عمران خان نے میری موجودگی میں اپنا کتا شیر و بلا کر اس کے پیچھے چھوڑ دیا تھا اور ایسا عمران خان نے اس لئے کیا تھا کہ فیاض چوہان نے کسی ٹی وی شومیں آکر ایسی باتیں کی تھیں جس سے عمران خان ناراض ہوگئے تھے اور جب وہ اس کومارنے کیلئے اٹھے تو ان کے شیرو کتے نے بھی فیاض الحسن چوہان کو پکڑنا چاہا اورعمران خان نے فیاض چوہان کو شوکاز نوٹس بھی دیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اسد عمر کے ساتھ خوش نہیں ہیں اور پریشان ہیں، کرپشن کے حوالے سے

جن تین وزراءکا ذکر ہوا ہے ان کے نام بھی بہت جلد سامنے آجائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ اس وقت جو مہنگائی ہونیوالی ہے ، اس سے عوام سڑکوں پر آئیں گے اور ہم اس کی رہنمائی کریں گے ، حقیقت تو یہ ہے کہ عمران خان پچھلا گند صاف کرنے کی کوشش کررہے ہیں لیکن وہ جن لوگوں کولیکر آئے ہیں ان میں سے ایک بھاگ گیاہے ۔ انہوں نے کہا کہ اگر نئے بندے کوجس نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ وہ یوسی کا چیئر مین بن سکتا ہے ، اس کووفاقی وزیر بنادو تو ایسا ہی ہوگا ، اس وقت عمران خان پریشان ہیں اور وہ معیشت کو چلانے کیلئے نجی ٹیم لانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عنقریب وزیر خزانہ اسد عمر یہ کہہ دیں گے کہ معیشت ان سے نہیں چل رہی ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.