عمران خان موڈ میں آ چکے ہیں ایک دو روز میں قوم کو وزرائے اعلیٰ کے معاملے پر کیا سرپرائز دینے والے ہیں ؟ نامور صحافی نے خبر لیک کر دی
اسلام آباد (ویب ڈیسک) معروف صحافی خاور گھمن نے کہا ہے کہ وزرائے اعلیٰ اور وزراکے نام اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جانے کے موقع پر دیئے جائیں گے ۔ عمران خان کپتانی کے مو ڈ میں آچکے ہیں، وزائے اعلیٰ اور وزراءکے حوالے سے جو نام اب تک گردش کر رہے ہیں ان میں کسی کے حوالے سے بھی
عمران خان نے کوئی اشارہ نہیں دیا ۔نجی ٹی وی چینل کےایک پروگرام ” نقطہ نظر“ میں گفتگو کرتے ہوئے نجی ٹی وی چئیل کے نمائندہ خاور گھمن نے کہا کہ عمران خان کپتانی کے موڈ میں جا چکے ہیں، انہوں نے جو ٹیم میدان میں اتارنی ہے اس کے نام وہ خود دیں گے ۔ اس حوالے سے جو نام ابھی تک آتے رہے ہیں ان کے حوالے سے کچھ نہیں کہا جا سکتا ۔ پارٹی میں عمران خان نے ابھی تک کوئی بھی اشارہ نہیں دیا کہ کس کو کونسا عہدہ یا وزارت دینی ہے؟ اس حوالے سے عمران خان ناموں کی لسٹیں اسی وقت ہی دیں گے جب قومی و
صوبائی اسمبلیوں کے اجلاس بلائے جائیں گے ۔اس لئے اب تک مختلف ناموں کے حوالے سے میڈیا اوردیگر پلیٹ فارمزپر جو کچھ کہا جارہاہے وہ سب قبل از وقت ہے۔جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق 25جولائی کی شام تحریک انصاف کسی نہ کسی صورت100-Plus نشستوں کے حصول کے بعد عمران خان صاحب کو وزیر اعظم کے دفتر بھیجتی نظر آئی تو مذکورہ ووٹ بینک کے لئے اسے ہضم کرنا مشکل ہوجائے گا۔ اس بینک کی خواہش ہوگی کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف ویسے ہی ہتھکنڈے اختیار کئے جائیں جو خان صاحب نے اپنی صحت یابی کے بعد نواز شریف کی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کے لئے اختیار کئے تھے۔شیر کے نشان کے ساتھ قومی اور
صوبائی اسمبلیوں میں کانٹے دار مقابلوں اور بھاری سرمایے کے استعمال کے بعد پہنچنے والوں کی اکثریت کو لیکن ایجی ٹیشن کی سیاست پسند نہیں آئے گی۔دل ہی دل میں وہ عمران خان کو وقت دینے کو تیار ہوں گے۔ایسے افراد کے Pragmaticرویے کو سہارا دینے کے لئے چودھری برادران کی ضرورت ہے۔”آزاد“ حیثیت میں منتخب ہوکر چودھری نثار علی خان بھی ہنگاموں سے اُکتائےElectablesکے ہم نوا ہوں گے۔ ”مائنس نواز“ہوچکا۔اب ان کے نام سے منسوب جماعت میں موجود ”ہنگامہ پرست“ افراد کو کھڈے لائن لگانے کی ضرورت ہے تاکہ عمران خان صاحب وزیر اعظم منتخب ہوگئے تو اپنے ایجنڈے کی تکمیل پر توجہ دے سکیں۔ (ش،ز،خ)
Comments are closed.