شہری کو تھپڑ مارنے والے منتخب رکن قومی اسمبلی کی معافی بھی کام نہ آئی ۔۔۔۔۔تحریک انصاف کے ایک فیصلے نے شہریوں کے دل جیت لیے
تحریک انصاف نے عمران شاہ کی سزا کا فیصلہ کر لیا، شہری کو تھپڑ مارنے کے جرم میں کراچی سے منتخب ہونے والے رکن اسمبلی کی رکن معطل کر دیے جانے کا امکان۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میںتحریک انصاف
کے رکن صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ کو کراچی کے علاقے اسٹیڈیم روڈ پر شہری پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی تحریک انصاف کو شدید تنقید کا نشانہ بننا پڑا۔ سوشل میڈیا صارفین نے عمران علی شاہ کی حرکت کو اسٹیٹس کو اور پروٹوکول کی مخالفت کرنے والی پی ٹی آئی کے دہرے معیار سے تعبیر کیا۔معاملہ پر احتجاج بڑھا تو تحریک انصاف قیادت نے واقعہ کو افسوس ناک قرار دے دیا اور ساتھ ہی عمران علی شاہ کوشوکاز نوٹس جاری کردیا۔جس کے ردعمل میں نو منتخب رکن سندھ اسمبلی،، شہری
دائود کے گھران سے معافی مانگنے پہنچ گئے۔بعد ازاں پی ٹی آئی رہنما نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں ندامت کا اظہار کیا اور واضح کیا کے ذمہ دار شہری اور منتخب رکن سندھ اسمبلی ہونے کے ناطے ان پر شہریوں کی حفاظت کا ذمہ ذیادہ ہے اس کے ساتھ ہی انھوں نے اس بات کو بھی واضح کیا کے ویڈیو میں دکھائی گئی حقیقت ادھوری ہے ۔انہوں نے شہری کو اس لیے مارا پیٹا کیوں کہ اس نے ایک غریب موٹرسائیکل سوار کو بار بار اپنی گاڑی سے ہٹ کیا تھا ۔ اس حوالے سے اب تحریک انصافنے مشاورت کے بعد عمران شاہ
کی سزا سے متعلق فیصلہ کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کراچی کے رہنما عمران شاہ کیخلاف سخت کاروائی کے خواہش مند ہیں۔ ممکنہ طور پر عمران شاہ کی پارٹی رکنیت معطل کر دی جائے گی اور انہیں مغرب کی طرز پر کمیونٹی ورک کی سزا بھی دی جائے گی۔ دوسری جانب کراچی سے تحریک انصاف کے نومنتخب ممبر صوبائی اسمبلی عمران علی شاہ نے شہری کی پٹائی کر دی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ تحریک انصاف کے ایم پی اے
عمران علی شاہ کراچی میں نیشنل اسٹیڈیم کے قریب اپنی گاڑی سے اترتے ہیں اور ایک شہری پر تھپڑوں کی بارش کر دیتے ہیں۔شہری پر تشدد کے بعد نو منتخب ایم پی اے اپنی گاڑی میں بیٹھ کر وہاں سے روانہ ہو جاتے ہیں۔بعد ازاں سابق صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر محمد علی شاہ کے صاحبزادے عمران علی شاہ نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ گاڑی والا مجھے گالیاں دے رہا تھا، میں نے اسے مارا نہیں صرف دھکا دیا تھا۔تحریک انصاف کے ایم پی اے کا مزید کہنا تھا کہ شہری ایک اور گاڑی والے کو مسلسل تنگ کر رہا تھا، میں نے گاڑی روک کر اسے ایسا کرنے سے منع کیا تھا۔ممبر صوبائی اسمبلی نے کہا کہ اس معاملے پر غیرمشروط طور پر معافی مانگتا ہوں۔(ذ،ک)
Comments are closed.