مودی سرکار کا مکروہ چہرہ بے نقاب بھارتی پھلوں میں وائرس کی تصدیق، بڑے اسلامی ملک نے درآمد بند کردی

کویت نے خطرناک نپھا وائرس کی وجہ سے بھارتی پھلوں اور سبزیوں کی درآمد پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا فائدہ اٹھا کر پاکستان مشرق وسطیٰ کو پھلوں اور سبزیوں کی برآمد دگنی کر سکتا ہے۔وزارت تجارت کویت نے بھارت سے پھل اور سبزی کی درآمد پر پابندی عائد کر دی۔ کویت کی فوڈ سیفٹی کمیٹی نے بھارت سے درآمدی پھل اور

سبزی میں نپھا وائرس کی رپورٹ پر پابندی کی تجویز دی تھی جس کے بعد پابندی عائد کرنے کا فیصلہ لیا گیا ہے۔بھارت کی کیریلا اور ساؤتھ انڈیا اسٹیٹ میں نپھا وائس سے انفیکشن کی وباء پھیل رہی ہے۔ نپھا وائرس انسان اور جانور دونوں کے لیے خطرے کا باعث ہے۔ نائب صدر ایف پی سی سی آئی وحید احمد کا کہنا ہے کہ کویت حکومت کا درآمدی بھارتی پھل اور سبزی پر پابندی سے پاکستان

کو فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان سے کویت پھل اور سبزی کی برآمد دگنی ہوجائے گی۔ وحید احمد کے مطابق نپھا وائرس سے انسان اور جانور دونوں کو نقصان پہنچاتا ہے۔ نپھا وائرس بھارت کے دو ریاستوں میں سامنے آیا ہے۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.