بھارتی کرکٹرز کی جانب سے بھارتی فوجیوں جیسی ٹوپیاں پہننے پر فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے

بھارتی کرکٹ بورڈ نے آئی سی سی قوانین کی دھجیاں اڑا تے ہوئے آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ میں کھلاڑیوں کو فوجی ٹو پیاں پہنا دیں جس پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری بھی میدان میں آگئے۔

تفصیل کے مطابق مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے کہا کہ اگر بھارتی کرکٹ ٹیم باز نہ آئی تو پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی سیاہ پٹیاں پہننی چاہئیں ،پاکستانی ٹیم بھارت کی جانب سے کشمیر میں ہونے والے مظالم کو سامنے لے کر آئے ۔انہوں نے مزید کہا کہ امید کرتا ہوں آئی سی سی جینٹل مین گیم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گی ،میں پی سی بی سے درخواست کرتا ہوں کہ اپنا احتجاج ریکارڈ کرائے ۔

واضح رہے کہ پلوامہ حملے کے بعد سے بی سی سی آئی نے آئی سی سی کے نام ای میل میں پاکستان کو دہشت گرد ملک قراردلوانے کی کوشش کی جس پر اسے منہ کی کھانی پڑی تھی ۔اب بھارتی کرکٹ بورڈ مودی سرکار کے اس جنگی جنون کو کھیلوں کے میدان میں بھی کھینچ لائی ہے اور آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ون ڈے میچ سے قبل کھلاڑیوں میں فوجی ٹوپی تقسیم کی گئی۔کھیل کے میدان میں جنگی جنون لانے پر سابق کرکٹرز اور ماہرین کی جانب سے بھارتی کرکٹ بورڈ پر شدید تنقید کی جا رہی ہے اور اب سب کی نظریں انٹرنیشنل کرکٹ کونسل پر جمی ہوئی ہیں کہ وہ بی سی سی آئی کی اس حرکت پر کوئی ایکشن لیتی ہے یا اس کے ڈر سے خاموش بیٹھی رہتی ہے۔

News 1552060406 9787
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.