انڈین فضائی دراندازی، معروف بھارتی صحافی نے ڈھول کا پول کھول دیا، ایسے سوالات اٹھادیے کہ مودی بھی منہ چھپانے لگے
بھارتی فضائیہ کے سرجیکل سٹرائیک کا ڈرامہ ایک بار پھر بری طرح فلاپ ہوگیا، اپنے دعویٰ کے حق میں شواہد پیش نہ کرنے پر بھارتی حکومت اور مسلح افواج کو بھارت کے اندر سے ہی سوالوں کا سامنا ہے۔معروف بھارتی صحافی سگاریکا گھوش نے بھارت کے سرجیل سٹرائیک پر اہم سوالات اٹھائے ہیں۔
سگاریکا گھوش نے کہا کہ بھارتی حکومت نے اپنے سرجیکل سٹرائیک کے دعویٰ کو سچ ثابت کرنے کیلئے کوئی ثبوت نہیں دیے ۔ حکومت نے حملے کی تفصیلات بتانے کا کام میڈیا پر چھوڑ دیا ہے۔
سگاریکا گھوش نے بھارتی دعویٰ پر 3 اہم سوالات اٹھائے۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک اس حملے کے بارے میں انڈین ایئر فورس یا بھارتی فوج کی جانب سے کوئی بیان کیوں نہیں دیا گیا؟ اس حوالے سے صرف سیکرٹری خارجہ نے ہی بات کی ہے۔
خاتون صحافی نے بھارتی حملے میں ہلاکتوں کی تعداد پر بھی سوال اٹھایا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی تک آفیشل سطح پر اس حملے میں ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد نہیں بتائی اور صرف ’ بڑی تعداد میں ہلاکتیں‘ سے کام چلایا جارہا ہے۔
سگاریکا گھوش نے کہا کہ جہاں حملہ کیا گیا ہے وہاں کے رہنے والے ایک عینی شاہد نے کہا ہے کہ اس نے 4 دھماکے سنے جن میں صرف ایک شخص زخمی ہوا ہے، اگر عینی شاہد کی بات سچ ہے تو پھر بھارتی دعویٰ کی کیا حقیقت باقی رہ جاتی ہے۔