انڈونیشیا کے تباہ ہونے والے طیارہ پا ئلٹ کون تھا اور کس ملک کا شہری تھا ؟ تصویر کے ساتھ حیران کن تفصیلات سامنے آ گئیں

انڈونیشیا کا مسافر طیارہ سمندر میں گر کر تباہ ہو گیاہے جس میں 189 مسافر سوار تھے جو کہ جاں بحق ہو گئے ہیں تاہم اب اس طیارے کے پائلٹ کے بارے میں بھی تفصیلات سامنے آ گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق انڈنیشیا کی فضائی کمپنی’ ’ لائن ایئر ‘ ‘ کے حادثے کا شکار ہونے والے طیارے کا پائلٹ کا نام ” بھاوے سونیجا “ تھا اور اس کا تعلق بھارت کے شہر دہلی سے تھا ۔بھاوے سونیجا جو جہاز اڑاے رہے تھے ا س میں 189 افراد سوار تھے ۔انہوں نے اپنے فلائنگ کیریئر کا آغاز بھارت کی ایک ایئر لائن سے 2011 میں کیا تھا اس سے قبل وہ ٹرینی پائلٹ تھے ۔انہوں نے فلائنگ کا لائسنس ’ بیل ایئر انٹرنیشنل‘ سے 2009 میں حاصل کیا ۔

بھاوے سونیجا اب تک 6 ہزار سے زائد گھنٹے پرواز اڑا نے کا تجربہ رکھتے تھے جبکہ جبکہ ان کے کو پائلٹ کو 5 ہزار گھنٹے جہاز اڑانے کا تجربہ تھا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.