انڈونیشیا میں نماز کے دوران خوفناک ترین زلزلہ آیا تو اس امام نے کیا کیا؟ جان کرآپ بھی داد دیئے بغیر نہ رہ پائیں گے

آبادی کے اعتبار سے دنیا کے سب سے بڑے اسلامی ملک انڈونیشیا میں6 اعشاریہ 9شدت کے زلزلے کے جھٹکوں نے ہر طرف تباہی مچادی۔ اس ہولناک زلزلے میں اب تک کم از کم 142 افراد کے جاں بحق اور 200 سے زائد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں، جب یہ زلزلہ آیاتو عین اسی لمحے ایک مسجد میں باجماعت نماز اداکی جارہی تھی ۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونیوالی ویڈیو میں دیکھاجاسکتا ہے کہ جب زلزلہ آیا توزمین ہلنے کے علاوہ چیزیں گرنے اورٹوٹنے کی انتہائی خوفناک آوازیں بھی آناشروع ہوگئیں، زمین ہلنے سے انسان کا زمین پر بغیر سہارے کھڑے ہونا بھی مشکل ہوگیا۔ ایسے میں اس ادھیڑ عمر کے امام مسجد نے جماعت نماز کی ادائیگی نہیں روکی بلکہ ایک ہاتھ سے دیوار کا سہارا لینے پر مجبور ہوگیا، اس دوران امام صاحب نے تلاوت قرآن پاک معمول کے مطابق جاری رکھی یہاں تک کہ زلزلہ تھم گیالیکن کچھ نمازی ادھر ادھر ہوگئے ۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد ہرکوئی اس امام مسجد کو داد دینے پر مجبور ہوگیا اورویڈیو وائرل ہورہی ہے ۔ یادرہے کہ متعدد رہائشی عمارتیں منہدم ہونے کے باعث حکام کی جانب سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.