انشورنس کی رقم حاصل کرنے کیلئے خاتون نے ایسی شرمناک حرکت کردی کہ شائد آ پ کو بھی یقین نہ آئے

سلووینیا میں ایک 21سالہ خاتو ن نے انشورنس کی رقم حاصل کر نے کیلئے اپنا ہاتھ کاٹ ڈالا اور بعد ازاں معذوری ظاہر کرکے انشورنس کی رقم حاصل کرلی ، حقائق کا علم ہونے پرپولیس نے ملزمہ اور اس کے ایک ساتھی کوگرفتار کر لیا ہے ۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق سلووینیا پولیس نے ایک خاتون پر اپنے خاندان کی مدد اور دھوکہ دہی سے انشورنس کلیم حاصل کرنے کے ئے اپنے ہاتھ آرے سے کاٹنے کا الزام عائد کیا ہے۔21 سالہ خاتون اور ان کے ایک رشتے دار کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور اگر انھیں مجرم قرار دے گیا تو انھیں آٹھ سال قید کی سزا ہوسکتی ہے ،پولیس کے مطابق مشتبہ افراد نے حال ہی میں انشورنس لی ہے، اس خاندان کے چار ارکان کو رواں برس کے شروع میں حراست میں لیا گیا تاہم بعد میں دو کو رہا کر دیا گیا ہے ، اس گروہ کی جانب سے سلووینیا کے دارالحکومت لجوبلجانا میں واقع خاتون کے گھر میں ان کا ہاتھ جان بوجھ کر کاٹاگیا تھا ۔

متاثرہ خاتون کے رشتے داروں نے اسے ہسپتال پہنچایا اور ہسپتال کی انتظامیہ کو بتایا کہ خاتون نے لکڑی کاٹتے ہوئے خود کو زخمی کر لیا ہے، ملزمان خاتون کا جدا کیا ہوا ہاتھ ہسپتال لے جانے کے بجائے گھر میں ہی چھوڑ گئے تاکہ اس بات کا یقین دلایا جا سکے کہ ان کی معذوری مستقل ہے تاہم حکام نے اس خاتون کا کٹا ہوا ہاتھ وقت پر برآمد کر لیا ، ڈاکٹروں نے خاتون کے کٹے ہوئے ہاتھ کواس کے بازوں کے ساتھ دوبار ہ جوڑ دیا تھا ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.