’’اللہ اکبر ‘‘ انتقال کے بعد تبلیغی جماعت کے امیرحاجی عبد الوہاب کے چہرے پر لوگوں نے کیا دیکھا ؟ تصویر لنک میں ملاحظہ کریں

 انتقال کے بعد تبلیغی جماعت کے امیرحاجی عبد الوہاب کے چہرے پر لوگوں نے کیا دیکھا ؟ گہرا اطمینان ، بارعب سنجیدگی اور چہرے پر برستا نور ، یہ تھے امیر تبلیغی جماعت حاجی عبد الوہاب جن کا آخری دیدار کرنے کو ایک خلقت جمع تھی ۔ گزشتہ روز طویل علالت کے بعدوہ خالق حقیقی سے جا ملے اور کل ہی انہیں بعد نماز مغرب سپرد خاک کر دیا گیا ۔ حاجی عبد الوہاب تبلیغی جماعت کے چوتھے امیر تھے ۔ آپ بھارت کے علاقے سہارن پور، اتر پردیش میں 1922میں پیدا ہوئے ۔آپ اسلامیہ کالج لاہور کے گریجویٹ تھے ۔ دنیا کے 500بااثر ترین افراد

میں آپ کا نمبر دسواں تھا ، اس قدر اثر رسوخ کے باوجود آپ اپنے نبی کامل ﷺ کی سادہ ترین مگر انتہائی خوبصورت زندگی کا منہ بولتا ثبوت تھے ۔ عشق نبی ﷺ کی آگ نے اسلامیہ کالج کے اس نوجوان کو دہکا کر ایسا کندن بنایا کہ پھر اس کے ہاتھ پر ہزاروں افراد نے اسلام قبول کیا ۔ اللہ کریم بحرمت شاہ مرسلین ﷺ آپ کا سفر آخرت آسان فرمائے ۔

Haji Sahab 1 300x225
Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.