انٹرنیٹ پر فحش ویڈیو دیکھتی خاتون کو اس میں اپنا شوہر نظر آگیا، آنکھوں پر یقین کرنا مشکل

امریکہ میں ایک خاتون مردوں کی ہم جنس پرستی پر مبنی فحش فلمیں دیکھنے کی شرمناک لت میں مبتلا تھی۔ ایک روز وہ فحش فلموں کی ویب سائٹ پرایسی ہی ویڈیو پر کلک کیا تو ویڈیو میں موجود اداکار کو دیکھ کر اس کے پیروں تلے زمین نکل گئی۔ وہ کوئی اور نہیں بلکہ اس کا اپنا شوہر تھا۔ میل آن لائن کے مطابق خاتون نے بحث و مباحثے کی ویب سائٹ Redditپر یہ واقعہ بیان کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ”ایک رات جب میرا شوہر سو رہا تھا تو میں حسب معمول مردوں کی ہم جنس پرستانہ فحش فلمیں دیکھنے میں لگ گئی۔ میں نے ایک ویڈیو کھولی تو یہ دیکھ کر مجھے شدید جھٹکا لگا کہ اس میں میرا شوہر بھی تھا۔“

خاتون نے لکھا کہ ”میں شکل و صورت سے تو دھوکا کھا سکتی تھی کہ ہو سکتا ہے کوئی اس کا ہم شکل ہو لیکن اس کے جسم پر بنے ہوئے ٹیٹو اور اس کی انگلی میں موجود شادی کی انگوٹھی دیکھنے کے بعد مجھے یقین ہو گیا کہ وہ میرا شوہر ہی تھا۔ اس رات میں پوری رات سو نہیں سکی۔ اگلے روز میں نے کام سے بھی چھٹی کی اور جا کر اپنے ٹیسٹ کروائے کہ کہیں مجھے کوئی جنسی تعلق سے لگنے والی بیماری لاحق نہ ہو گئی ہو کیونکہ میرا شوہر فحش فلموں کا اداکار نکلا تھا اور غالب امکان تھا کہ وہ کسی ایسی بیماری میں مبتلا ہو۔ ٹیسٹ کروانے کے بعد آج مجھے ایک ہفتہ ہو گیا ہے، میں واپس گھر نہیں گئی۔ میں اس قدر غصے میں ہوں کہ میں اس کی شکل بھی نہیں دیکھنا چاہتی۔ آپ ہی بتاﺅ میں کیا کروں؟“

خاتون کی پوسٹ پر سینکڑوں کی تعداد میں لوگ کمنٹس کررہے ہیں جن میں سے اکثر خاتون کو اس شخص سے طلاق لینے کا مشورہ دے رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”وکیل کی خدمات حاصل کرو اور طلاق کا مقدمہ دائر کر دو۔ اس کے سوا کوئی آپشن موجود نہیں۔“ایک خاتون نے لکھا کہ ”خود گھر سے نکلنے کی بجائے اسے دھکے دے کر گھر سے نکال دو، کیونکہ وہ شادی کے بعد بھی یہ کچھ کر رہا تھا اور اس کا ثبوت اس کے ہاتھ میں موجود شادی کی انگوٹھی ہے۔ جو اس آدمی نے تمہارے ساتھ کیا، اس سے برا کسی کے ساتھ نہیں کیا جا سکتا۔“

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.