اگر آپ کے پاس آئی فون ہے تو گوگل آپ کو 1 لاکھ روپے دے گا کیونکہ۔۔۔ گوگل نے ایسی آفر متعارف کرا دی کہ صارفین کی لائنیں لگ گئیں

صارفین کا ڈیٹا بغیر اجازت اکٹھا کرنے پر گوگل کو قانونی کاروائی کا سامنا ہے اور اگر آپ آئی فون کے مالک ہیں تو اس قانونی کاروائی کے نتیجے میں آپ بھی گوگل سے 700پاﺅنڈ (تقریباً ایک لاکھ آٹھ ہزار پاکستانی روپے) ہرجانہ ملنے کی توقع کر سکتے ہیں۔میل آن لائن کے مطابق گوگل پر الزام ہے کہ

اس نے کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خفیہ طور پر اکٹھا کیا۔ یہ ذاتی نوعیت کا ڈیٹا تھا جس میں جسمانی و ذہنی صحت، سیاسی وابستگی، جنسی ترجیحات وغیرہ جیسی معلومات شامل تھیں۔ گوگل ان معلومات کو ایڈورٹائزنگ کے لئے استعمال کرتا رہا کیونکہ ان معلومات کی بناءپر صارفین کو اشہارات کے لئے مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا جاتاتھا۔ اندازہ ظاہر کیا جاتا ہے کہ گوگل کی اس کارروائی سے تقریباً 44لاکھ صارفین متاثر ہوئے۔صارفین کی ایک بڑی تعداد نے اجتماعی طو رپر گوگل کے خلاف کارروائی کا آغاز کردیا ہے اور توقع کی جارہی ہے کہ کمپنی کو مجموعی طور پر ایک ارب پاﺅنڈ سے

زیادہ جرمانہ ہوسکتا ہے۔ قانونی کارروائی کا آغا زکرنے والے گروپ کا کہنا ہے کہ وہ کم از کم سوا تین ارب پاﺅنڈ ہرجانے کا مطالبہ کریں گے۔ اگر عدالت ان کا مطالبہ تقسیم کرتی ہے تو ہر آئی فون صارف کو تقریباً 700 پاﺅنڈ ملنے کا امکان ہے۔مقدمے کی کارروائی کا آغاز پیر کے روز سے لندن کی عدالت میں ہوچکاہے۔ متاثرہ صارفین کی نمائندگی کرنے والے وکلاءکا کہنا ہے کہ گوگل

نے صارفین کی نسل، جسمانی و ذہنی صحت، سیاسی وابستگی اور آرائ، جنسی دلچسپی اور ترجیحات، سماجی طبقہ، مالی حالات، خریداری کی عادات اور جغرافیائی علاقے جیسی معلومات اکٹھی کی ہیں۔ وکلاءکا کہنا ہے کہ چونکہ یہ انتہائی ذاتی نوعیت کی معلومات کا معاملہ ہے تو قوی امکان ہے کہ عدالت ان کے حق میں فیصلہ دے گی۔(ن)

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.