معروف اینکر پرسن اقرارالحسن نے دوسری شادی کر لی، دونوں بیویوں کا اپس میں کیا رشتہ ہے ؟ تفصیلات نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کر دیا
معروف اینکرپرسن اقرارالحسن نے دوسری شادی کر لی ہے جس کا اعتراف انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس وقت کیا جب ایک صارف نے اقرار الحسن اور ان کی دوسری بیوی کی تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے ’وضاحت‘ طلب کی۔
اقرار الحسن نے سماءنیوز کی اینکرپرسن فرح یوسف کیساتھ دوسری شادی کر لی ہے اور اس کا اعتراف کرتے ہوئے صارفین کے اعتراضات کی وضاحت کیلئے اپنی دونوں بیویوں کی ایک ساتھ بیٹھے تصویر بھی اپ لوڈ کی جس پر پاکستانی مرد تو ہکے بکے ہی ہو گئے اور حسرت بھری نگاہوں سے اقرار الحسن کو دیکھتے رہ گئے۔
اقرار الحسن کے اعتراف کا آغاز اس وقت ہوا جب’ ’ابریش فرید“ نامی ٹوئٹر صارف نے اقرار الحسن کی ایک شخص کے ساتھ تصویر اپ لوڈ کی جس میں پیچھے فرح یوسف بھی کھڑی نظر آ رہی تھیں اور پوچھا ”بھیا اس تصویر میں یہ آپ کے پیچھے کیا فرح یوسف کھڑی ہے؟“
اقرار الحسن نے مذکورہ صارف کو جواب دیتے ہوئے لکھا ”جی ہاں“
اس جواب کے بعد مشال خان نامی صارف نے اپنی ایک پوسٹ کمنٹ میں لگاتے ہوئے لکھا ”اقرار بھائی ذرا اس کی وضاحت تو کر دیں برائے مہربانی؟؟؟؟“ جبکہ اس پوسٹ میں لکھا تھا ”ایک بات سمجھ نہیں آئی اقرار بھائی۔ آپ جب بھی جاتے ہیں پہلااور عینی بھابھی کے ساتھ ان کی تصاویر لازمی ہوتی ہیں آپ کے ساتھ۔۔۔ اس بار آپ چھٹیوں پر دوستوں کیساتھ گئے تھے کیا؟؟؟؟“
اقرار الحسن نے اس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے وہ اعتراف کیا جو بہت کم لوگ جانتے تھے۔ انہوں نے لکھا ”وضاحت؟؟؟ وہ میری بیوی ہے اور میرے ساتھ دورے پر گئی تھی۔ کوئی مسئلہ ہے؟؟؟“
اس اعتراف کے بعد چند صارفین کی جانب سے یہ گمان بھی ظاہر کیا گیا کہ اقرار الحسن شائد اپنی پہلی بیوی سے دوسری شادی سے متعلق چھپا رہے ہیں جس کا منہ توڑ جواب دیتے ہوئے اقرار الحسن نے اپنی دونوں بیویوں کی ایک ساتھ بیٹھے ہوئے تصویر شیئر کی اور لکھا ”چھپا رہا ہوں؟؟؟ تم ضرور مذاق کر رہے ہو۔ یہ ہے میرا جواب۔۔۔ میری دونوں بیویاں اور بیٹا“
یہ سب کچھ سامنے آنے کے بعد اقرارالحسن کے مداح کافی خوش ہیں اور ہر جانب سے ان کو ڈھیروں مبارکبادیں موصول ہو رہی ہیں جس پر ان کی دوسری بیوی فرح یوسف نے بھی ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا اور لکھا ”اتنی دعائیں اور پیار۔۔۔ آپ لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کر سکتی۔۔۔ بہت بہت پیار“
بھیا اس تصویر میں یہ اپکے پیچھے کیا۔۔۔ @fara_yousaf آپی کھڑی ہیے؟؟؟؟؟ pic.twitter.com/EwQioevCNJ
— Abrish Farid (@Abrish_farid) April 4, 2018
بھیا اس تصویر میں یہ اپکے پیچھے کیا۔۔۔ @fara_yousaf آپی کھڑی ہیے؟؟؟؟؟ pic.twitter.com/EwQioevCNJ
— Abrish Farid (@Abrish_farid) April 4, 2018
Wazahat?? She’s my wife and she was with me on this trip. Any issues ??
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 10, 2018
Hiding ?? You must be kidding. Here’s the answer. My both wives and my son 🙂 pic.twitter.com/ulSn0LYGjT
— Iqrar ul Hassan Syed (@iqrarulhassan) April 10, 2018
Thnx for all the respect and love #love #Family https://t.co/REprQKlbYr
— Farah Yousaf (@fara_yousaf) April 10, 2018
Itni duain or pyar ?cant thank you all ?? lots of love ?
— Farah Yousaf (@fara_yousaf) April 10, 2018