ہم پاکستان کو دس گنا زیادہ بجلی ایکسپورٹ کرنے کیلئے تیار ہیں: ایرانی صدر

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ملاقات میں سرحدی سیکیورٹی کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ ایران پاکستان کو دس گنا زیادہ بجلی ایکسپورٹ کرنے کیلئے تیار ہے ۔

وزیراعظم عمران خان اور ایرانی صدر حسن روحانی کے درمیان ملاقات ہوئی جس کے بعد مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر کا کہناتھا کہ وزیراعظم عمران خان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات پر تعمیری بات چیت ہوئی ہے اور دونون ممالک دو طرفتہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کیلئے پر عزم ہیں ۔

ایرانی صدر کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے برادرانہ تعلقات پر کوئی تیسرا ملک اثر انداز نہیں ہو سکتا ہے اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ سرحدوں پر سیکیورٹی کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی ہے کیونکہ سرحد وں پر دہشتگردی کے واقعات کا سامنا کرنا پڑاہے اور اس کیلئے سرحدوں پر سیکیورٹی کیلئے مشترکہ ریپڈ فورس بنانے پر اتفاق کیا گیاہے ۔ایرانی صدر کا کہناتھا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تعلقات کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا گیاہے جبکہ سرحد پر سیکیورٹی معاملات کے بارے میں بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیاہے جبکہ پاکستان ایران گیس پائپ لائن پر بھی بات چیت کی گئی ہے ، ایران نے اپنی سرحد تک پائپ لائن بچھا لی ہے ۔ان کا کہناتھا کہ ایران دس گنازیادہ بجلی پاکستان کو ایکسپورٹ کرنے پر تیار ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے دورہ پاکستان کی دعوت دی ہے ۔ یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایرانی صدر کی دعوت پر دورہ ایران کر رہے ہیں ۔

Source

Leave A Reply

Your email address will not be published.