”غیر ملکی سرزمین پر اپنے ملک کو برا بھلا کہنا اور۔۔۔“ایران میں وزیراعظم عمران خان کے بیان پر مریم نواز بھی میدان میں آگئیں
سابق وزیراعظم نوازشریف کی صاحبزادی مریم نواز نے وزیراعظم عمران خان کے ایران میں دئیے گئے بیان کو ملک کی بدنامی کے مترادف قرار دے دیا ۔واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے تہران میں ایرانی صدر حسن روحانی کے ساتھ پریس مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے اعتراف کیا تھا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے اعتراف کیاتھا کہ ایران کے اندر ہونے والے دہشت گردی کے واقعات میں ایسے عناصر ملوث رہے ہیں جو پاکستان کی سرزمین استعمال کر کے اپنی کارروائی منظم کرتے ہیں۔
وزیراعظم کے اس بیان پر مریم نواز نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔انہوں نے کہا کہ غیر ملکی رہنماوں کے ساتھ بیٹھ کر ان کی سر زمین پر اپنے ملک کو برا بھلا کہنے اور بدنام کرنے کی سفارتی تاریخ میں اس کے سوا اور کوئی مثال نہیں ملتی،تصور کریں کہ ایرانی لیڈرشپ کیا سوچ رہی ہو گی؟
Vilifying & defaming your own country on foreign soil, sitting with foreign leaders, does not find a parallel in the national and diplomatic history. Imagine what the Iranian leadership would be thinking! pic.twitter.com/yaOhI0u4Pf
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) April 23, 2019